جی این این سوشل

تفریح

معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی طبیعت مزید بگڑ گئی

لاہور کے اقبال ٹاؤن میں واقع معروف نجی فاروق اسپتال اقبال کے ڈاکٹرز نے معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو پی کے ایل آئی لیجانے کا مشورہ دیدیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی طبیعت مزید بگڑ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اسپتال کا بل نا دینے پر طارق ٹیڈی کو ابھی تک روکے رکھا ہے، فنکار کے اہل خانہ کے پاس فاروق اسپتال کا بقیہ بل ادا کرنے کے لئے رقم نہیں، وہ دس روز سے طارق ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

طارق ٹیڈی کا کہنا ہے کہ کسی حکومتی وزیر یا عہدیدار نے فنکار کی عیادت کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا، اہل خانہ نے ایپل کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پی کے ایل آئی میں طارق ٹیڈی کا علاج کروائے اور دیگر انتظامات میں ہماری معاونت کرے۔

یاد رہے کہ لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈراما پرفارم کرتے ہوئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، انہیں فوری فاروق ہسپتال اقبال ٹاؤن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت بگڑتی دیکھ کرآئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طارق ٹیڈی سنگین نوعیت کے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کا فی الفور علاج ضروری ہے۔

پاکستان

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی حوالے سے اجلاس ، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور پوری ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکو بی کے لئے ٹاسک سونپ دیئے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کیا جائے، اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا طیارہ گرنے کے باعث دو افراد ہلاک

آسٹریلیا کے علاقے ماؤنٹ بیوٹی میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ ریاست کے شمال مشرق میں واقع شہر ماؤنٹ بیوٹی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ اور مسافر دونوں جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جنہیں شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تحقیقاتی ٹیم اور ریسکیو اہلکار تاحال جائے حادثہ پر موجود ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4 طلبہ کو اغواء کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی۔ دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا ، 2 کو دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایک طالب علم کو افغانستان واپسی پر حساس اداروں نے گرفتار کیا، دہشت گرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll