جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے، مجھے مستعفی ہونے کا کہا گیا، کل چئیرمین سینیٹ کو باضابطہ استعفیٰ پیش کروں گا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا ٹویٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر بطور سینیٹر مستعفی ہو گئے۔انہوں نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کے سینیر لیڈر سے ملاقات ہوئی۔مجھے بتایا گیا پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے۔ 

مجھے بتایا گیا کہ پارٹی میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔

۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں۔اختلافات کو ایک طرف کرتے ہوئے ان کے ساتھ شاندار سفر رہا،میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ بطور سیاسی کارکن میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کل چئیرمین سینیٹ کو باضابطہ طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔

۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میری ذاتی ویڈیوز بنا کر اہلخانہ کو بھیجی گئیں۔اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر مصطفی نواز کھوکھر نے سخت ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہماری انٹیلیجنس والے اس حد تک بے غیرت ہو جائیں گے اور ہماری دینی، معاشرتی اخلاقیات کی اس طرح دھجیاں بکھیر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں۔خدا کی لعنت ہو ان لوگوں پر۔

صحت

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا، نگران وزیر صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے  ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ 35.4 بلین روپے کی لاگت سے قومی سطح پر ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزراءصحت کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور مکمل فعالی کا منصوبہ مختصر ترین مدت میں مکمل کیا جارہا ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالا جائے گا۔

اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اہم ترین متفقہ فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے صحت اور نمائندگان نے شرکت کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر عارف علوی کی شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت

 صدر نے مادر وطن کےلئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر عارف علوی کی  شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت

صدر عارف علوی نے شمالی وزیر ستان اور پسنی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

 صدر نے مادر وطن کےلئے شہید ہونے والے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 صدر نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے شہدا ءکے بلند درجات کےلئے دعا کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان کیلئے فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا میں ادا کر دی گئی

بلا ل پاشا کی نماز جنازہ کے موقع پر شہریوں کی اور ضلع بھر کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا  میں ادا کر دی گئی

 سی ایس پی افسر بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کبیروالا کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں ادا کر دی گئی ہے ۔

بلا ل پاشا کی نماز جنازہ کے موقع پر شہریوں کی اور ضلع بھر کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ بلال پاشا ہمارے علاقہ کا فخر تھے اور ہم ایک انتہائی باصلاحیت نوجوان سے محروم ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بلال پاشا کی موت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں لیکن موت کی حتمی وجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll