لاہور:یوم اقبال کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش 9 نومبر 2022 ء کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم مشرق کے عظیم مفکرین، فلسفیوں اور شاعروں میں سے ایک ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے نظریات، اقدار اور نئی سوچ نے دنیا بھر کے ادیبوں اور فلسفیوں کی کئی نسلوں کو متاثر کیا۔
صدر نے کہا کہ اس دن ہم برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ وطن ، جہاں وہ اپنی مذہبی، سماجی اور ثقافتی اقدار کے مطابق اور ہندو اکثریت کے خوف و ہراس کے بغیر اپنی زندگی گزار سکیں ،کا تصور دینے پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ یہ خواب بالآخر 14 اگست 1947 ء کو قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عظیم فلسفی اور شاعر نے اپنی شاعری، نثر اور تقاریر میں ہمیں مسلسل یہ پیغام دیا کہ تعلیم اور علم حاصل کریں اور اس علم کو زندگی کو سمجھنے، حقیقت کے ادراک اور روحانی تکمیل کے اعلیٰ مدارج کے حصول اور مسرت ، ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیں خود اعتمادی، محنت اور جدت فکر کے ساتھ زندگی کے ہر پہلو میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں پر اپنے یقین کو مضبوط کرنے اور اپنی عزت ِنفس ، خودی ، وقار ، مذہبی ، سماجی اور ثقافتی اقدار پرسمجھوتہ کیے بغیر نئے حل تلاش کرنے اور زندگی میں اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں کو لانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی تعلیم دی۔
انہوں نے کہا کہ اقبال کو نوجوانوں سے بڑا پیار تھا۔ انہوں نے نوجوانوں کو عظمت حاصل کرنے، بہادر بننے اور ایک عقاب کی مانند عظیم اور نئے امکانات کی تلاش جاری رکھنے کا درس دیا۔ ان کی غزل ستاروں سےآگے کے مشہور اشعار نے نوجوانوں کی کئی نسلوں کو متاثر کیا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال کا خودی کا تصور ملک کو ترقی دینے اور قوموں کی برادری میں اپنا صحیح مقام حاصل کرنے کی ہماری جستجو میں ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 7 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 3 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 7 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 7 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 4 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل