Advertisement

نیپال اور بھارت میں زلزلہ ، 6 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال اور بھارت میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 9 2022، 3:44 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیپال اور بھارت میں زلزلہ ، 6 افراد ہلاک

 میڈیا رپورٹس  کے مطابق  زلزلے کے باعث نیپال میں گھر گرنے اور دیگر واقعات میں 6 افراد  ہلاک  ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  بھارت کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ رات گئے  تقریباً ایک بج کر 57 منٹ پر آیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں  سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،  لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زلزلے کا مرکزبھارتی صوبے اترپردیش کے شہر پیلی بھیت سے 158 کلومیٹر دور اور نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو سے 340 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دیپایل قصبہ تھا۔

 رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے اس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیپال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ہمالیائی ریاست نیپال میں زلزلے آتے رہتے ہیں۔ اپریل 2015 میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 9000 افراد ہلاک اورپانچ لاکھ سے زائد مکانات منہدم ہو گئے تھے ۔ اس زلزلے نے کئی قصبوں اور صدیوں پرانے مندروں کو صفحہ ہستی سے پوری طرح مٹا دیا تھا۔ نیپالی معیشت کو اس کی وجہ سے چھ ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔

Advertisement
لکی مروت  : پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت : پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

  • 35 minutes ago
آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا، ماہر معاشی امور

آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا، ماہر معاشی امور

  • 4 hours ago
 وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا

 وزیر خزانہ نے قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا

  • 3 hours ago
عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

  • 3 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف کارجب طیب اردوان سے  رابطہ ، عید کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کارجب طیب اردوان سے رابطہ ، عید کی مبارکباد

  • 20 hours ago
حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

حکومت سندھ کا 13 جون کو نئےمالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

  • 3 hours ago
پانی روکا تو اعلان جنگ  ہو گا ، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

پانی روکا تو اعلان جنگ ہو گا ، بھارت کے ساتھ تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

  • 4 hours ago
حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے رخصت

حجاج کرام شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے رخصت

  • 2 hours ago
مالی سال 2025-26 بجٹ کی مجموعی مالیت 4223 ارب روپے سے زائد ہوگی

مالی سال 2025-26 بجٹ کی مجموعی مالیت 4223 ارب روپے سے زائد ہوگی

  • 9 minutes ago
بھارت کو پاکستان کے حصے کا پانی بند نہیں کرنے دیں گے ، احسن اقبال

بھارت کو پاکستان کے حصے کا پانی بند نہیں کرنے دیں گے ، احسن اقبال

  • 20 hours ago
ایران کا  امریکا کو جوہری معاہدے پر  تجویز پیش کرنے کا اعلان

ایران کا امریکا کو جوہری معاہدے پر تجویز پیش کرنے کا اعلان

  • 38 minutes ago
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا ، مراد علی شاہ

  • 20 hours ago
Advertisement