لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کےدونوں بیٹے قاسم اور سلمان لاہور پہنچ گئے۔


جی این این کے مطابق قاسم اور سلمان زمان پارک لاہور میں واقع اپنے والد کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔
عمران خان بڑے حوصلے اور مسکراہٹ کے ساتھ بیٹوں سے ملے۔ قاسم اور سلمان نے اس موقع پر اپنے والد سے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے ہمیں پریشان کر دیا تھا۔
عمران خان کا اسکواڈ دونوں بیٹوں کو لینے ائیرپورٹ گیا تھا جہاں میاں اسلم اقبال اور عمرسرفراز چیمہ نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا ، عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔
اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ خوفزدہ کر دینے والی خبر آئی تاہم خدا کا شکر کہ عمران خان ٹھیک ہیں۔
جمائما نے عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کو پکڑنے والے بہادر شخص ابتسام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 12 hours ago

لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی
- an hour ago

کراچی میں بارش کے باعث 100 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی
- an hour ago

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی
- an hour ago

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 12 hours ago

امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزےروک دیئے
- an hour ago

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 12 hours ago

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 12 hours ago

جنوبی افریقا نے2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا
- an hour ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 13 minutes ago
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 12 hours ago

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 12 hours ago