سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں،

ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے۔نواز شریف نے جتنے لوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کو مایوسی ہوگی،فیصلہ میرٹ پر ہو گا اور الیکشن ہوں گے،مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔
ارشد شریف کی والدہ کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے سپریم کورٹ جانا پڑا،اس رپورٹ سے قوم کے دل دہل گئے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا تاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی میں ہو گا،سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہو گی،اسلام آباد 13 ربر سٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے۔ قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ عمران کی راولپنڈی آنے کی تاخیراہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ایف آئی آر نہ درج ہونے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے،قوم سڑکوں پرہوگی اور یہ لندن میں نیا سال منا رہے ہوں گے۔ آصف زرداری نواز شریف کی خواہشیں دم توڑجائیں گی،مولانا فضل الرحمان قل پڑھائیں گے، وطن کیلئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے اور الیکشن کرائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے،الیکشن سے لیکر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے،نااہل غیر مقبول حکومت معاشی،سیاسی اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا اُتنی امداد نہیں ملی،سپریم کورٹ آخری امید ہے،13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔
بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں،ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے،نواز شریف نے جتنےلوگوں کوتعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا،نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمن کومایوسی ہوگی،فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے،مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 10, 2022

سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے ریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار
- an hour ago

دنیا کا سب سے وزنی قیدی جیل انتظامیہ کے لیے سر درد بن گیا
- 2 hours ago

9 مئی مقدمات: شاہ ریز کے بعد علیمہ خان کا دوسرا بیٹا بھی گرفتار
- 37 minutes ago

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری
- 2 hours ago

سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان،کتنے فیصد امیدوار کامیاب ہوئے؟
- an hour ago

دورہ چین کے دوران شہباز شریف اور نریند ر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں،دفتر خارجہ
- an hour ago

بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر جامع مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر خارجہ
- 42 minutes ago

عدالت نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا
- 2 hours ago

سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- 2 hours ago

کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری، صوبائی حکومت 21 نئی بسیں چلانے کا فیصلہ
- 2 hours ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روزہ اضافے کے بعد سونا پھر سستا
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے آبپاشی نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
- 2 hours ago