ایڈیلیڈ: ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔


بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ کا اچھا آغاز نہ ہوا اور 9 رنز پر ہی بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔ بھارتی اوپنر ایل راہول صرف 5 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کے 56 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی اور بھارتی بلے باز روہت شرما 28 گیندوں پر 27 رنز بنا کر جارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کا تیسرا کھلاڑی سوریہ کمار یادیو 75 کے مجموعی رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ففٹی بنائی اور اگلے گیند پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا نے جارحانہ اننگز کھیلی انہوں نے 4 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔ وہ 33 گیندوں پر 63 رنز بنا کر اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت 158 کے مجموعی رنز پر آؤٹ ہو گئے انہوں نے صرف 6 رنز بنائے۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش ہو گی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کر میچ جیتنے کی کوشش کریں۔ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہو گی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں۔
انگلینڈ کے اسکواڈ میں کپتان جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس جارڈن، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔
بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 7 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 3 گھنٹے قبل

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 8 گھنٹے قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 8 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 3 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 4 گھنٹے قبل