جرم
تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےچار افراد جاں بحق
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے

کوئٹہ: تربت کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےچار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا-
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت محمد حنیف،بالاچ،نیاز محمد اور محمد اقبال سے ہوئی-
جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا-
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے- سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا-
ٹیکنالوجی
پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لئے ٹوئٹر بلیو چیک مارک متعارف کرا دیا گیا
پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو چیک مارک کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، ٹوئٹر صارفین ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک کروا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صارفین اگلے ہفتے تک ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے انہیں یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔
ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کو آنے والے دنوں میں معطل کردیا جائے گا۔ اسی لئے ٹوئٹر بلیو ٹک اب پوری دنیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔
صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اب تین مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں، کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک مارک، حکومتی عہدیداروں کے لیےگرے چیک مارک اور دیگر صارفین بلیو چیک مارک متعارف کرایا گیا ہے۔
پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔
پاکستان
ملک بھر میں ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے ،وزیر صحت عبدالقادر پٹیل
حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ملک بھر میں وزارت صحت کی جانب سے ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر میں جمعہ کو ٹی بی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اورت اس کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنار ہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وزارت صحت کی جانب سے ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے، حکومت آنے والی نسلوں کو ٹی بی سے پاک کرنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 400,000 ٹی بی کے مریض ہر سال مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ٹی بی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام صوبوں میں 1603 سے زائد صحت کی سہولیات سے لیس جدید لیبارٹریز موجود ہیں۔
دیگر امراض کی طرح ایڈز،ملیریا اورٹی بی کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کروانے چاہیے۔ابتدائی مرحلہ میں ٹی بی کو بروقت اور آسانی سے کنٹرول کیاجاسکتا ہے ۔
ماضی میں ٹی بی سے لاکھوں انسان زندگی کی بازی ہارگئے۔ لیکن اب یہ لاعلاج مرض نہیں ہے۔ ٹی بی کے مریض کا سن کر لوگ گھبراجاتے ہیں۔ آئیں عہد کریں جس طرح دنیا کے دیگر ممالک نے ٹی بی کاخاتمہ کیا ہم بھی شہریوں کو آگاہی دیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کیلئے مل کر کوشش جاری رکھیں گے۔ ٹی بی کے مریض پریشان نہ ہوں یہ 100فیصد قابل علاج بیماری ہے ہم ملکر ٹی بی کو شکست دیں گے۔
دنیا
سعودی عرب اور شام کے سفارتی تعلقات بحال
دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں

ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد سعودی عرب اور شام ن اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامند۔ خلیجی ممالک میں اسے بہت بڑی سفارتی ڈیولپمنٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
یادرہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سات سال بعد دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں رواں ماہ کے اوائل میں طے پانے والے ایک تاریخی معاہدے کے بعد ریاض اور دمشق کے درمیان رابطوں میں تیزی آئی ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
کھیل 2 دن پہلے
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ عمرہ ادائیگی پر تصاویر شیئر کردیں