پاکستان

میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 10th 2022, 7:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

 نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ آئندہ پانچ سال کے لئے جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے سفارتی پاسپورٹ میاں نواز شریف کو بھجوایا دیا گیا ہے۔

 سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا سفارتی پاسپورٹ اشتہاری ہونے پر سابق حکومت نے منسوخ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ موجودہ وفاقی حکومت ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف عام پاسپورٹ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔