عمران خان پر حملہ:معاملے کی عدالتی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے, شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین پی ٹی آئی پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست جمع کرادی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قاتلانہ حملہ کر کے عمران خا ن کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ معاملے کی عدالتی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔
قاتلانہ حملے کے بعد ہماری درخواست پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا گیا۔ پولیس نے عمران خان کی جانب سے دیے گئے 3 ناموں پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس ضابطہ فوجداری کے تحت درخواست کے مطابق ہی مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے۔
درخواست میں عمران خان حملہ،ارشد شریف قتل اور اعظم سواتی ویڈیو اور آزاد صحافت کے معاملات پر تحقیقات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
نائب چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کررہےہیں۔کراچی اورخیبرپختونخوا سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست جمع ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی تذلیل کی گئی۔ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات بھی کی جائیں۔
ایف آئی اے کی کارروائی ،یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید 2 انسانی اسمگلر گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں ڈھائی ہزار پوائنٹس کی کمی
- 2 منٹ قبل
رمضان شوگر ملز کیس، وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز مقدمے سے بری
- 2 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 نوجوان شہید
- 2 گھنٹے قبل
فلسطینیوں کو کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے،دفتر خارجہ
- 3 منٹ قبل
امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج کو تیار رہنے کے احکامات
- 8 منٹ قبل
کوئٹہ میں متعدد شہریوں کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار
- 4 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس پہنچا دی گئیں
- 20 منٹ قبل
بلبل ہند اورسروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو مداحوں سےبچھڑے 3 سال بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل
چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلین آل راؤنڈر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی لاہور جلسہ،عدالت کا ضلعی انتظامیہ شام پانچ بجے تک فیصلہ کرنے کی حکم
- 3 گھنٹے قبل
صدر آصف زرداری کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کو فروغ اورتعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل