Advertisement

عمرہ سیزن : رواں سال اب تک 20 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ،  وزارت حج و عمرہ

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے دوران رواں سال اب تک20 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 14 2022، 8:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمرہ سیزن : رواں سال اب تک 20 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ،  وزارت حج و عمرہ

وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں سے فضائی، زمنی اور بحری راستوں سے اب تک 1964964 مسلمان ادائیگی عمرہ کے لیے پہنچے ہیں ۔ 

وزارت کے مطابق عمرہ ادائیگی کا یہ سیزن یکم محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے،  رواں سال یکم محرم 30 جولائی 2022 کو تھا ، سیزن 20 ذوالقعدہ تک جاری رہے گا  اس کے بعد حج سیزن شروع ہو گا۔

رواں سیزن کے دوران اب تک فضائی راستے سے 1783392 لوگ آئے ۔ جبکہ زمین راستوں کے ذریعے 180363 افراد ،  بحری راستوں سے 1209 افراد سعودیہ پہنچیں ہیں۔

سب سے زیادہ آبادی کے حامل مسلم ملک انڈونیشیا سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ 551410 ہے ۔

دوسرے نمبر پر پاکستان سے آنے والے شہریوں کی ہے جو عمرہ ادایگی کے لیے سعودیہ پہنچے۔ یہ تعداد 370083 ہے۔

سعودی وزارت  سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دوسرے ملکوں میں ادائیگی عمرہ کے لیے آنے والے مسلمانوں کی تعداد بھارت، عراق مصر اور بنگلہ دیش سے ہے ۔

 470 سعودی کمپنیاں ہیں جو حج اور عمرہ کے لیے سہولتیں اور خدمات پیش کرنے کے اجازت نامے رکھتی ہیں ، یہ کمپنیاں 29 ذوالقعدہ کو ختم ہونے والے عمرہ سیزن کے لیے بر سر عمل رہیں گی۔ اس کے بعد حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے عمرے کے لیے ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کر دی ہے ۔

ان تین ماہ کے دوران عمرے کے لیے آنے والے پورے سعودیہ میں ہر جگہ جا سکتے ہیں ۔ البتہ حج سیزن شروع ہونے کی صورت یہ تین ماہ کا ویزہ قبل از وقت ختم ہو جائے گا۔

Advertisement