اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف سے ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ ہوائی خبریں ہیں۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے یہ بات پارلیمنٹ میں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ان سے جب ایک صحافی نے استفسار کیا کہ نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی کا کوئی کردار ہے؟ تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مشورہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے، وزیر اعظم ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف سے جب پوچھا گیا کہ نواز شریف سے کیا کوئی مشاورت بھی نہیں ہو رہی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ ہوائی خبریں ہیں۔
غیر رسمی بات چیت کے دوران جب خواجہ آصف سے استفسار کیا گیا کہ عمران خان نے امریکی سازش پر بیان تبدیل کیا، کیا اب بھی اسے سازش کہا جائے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان پہلی بار مکر رہا ہے، وہ ہر چیز سے مکر جاتا ہے۔
وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے اس پر سوال کیا کہ گزشتہ چار سال میں کتنی باتیں کیں، کسی بات پر عمران خان کھڑا رہا ؟ عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میرے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، عمران خان کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہتا کیا ہے؟
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 16 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل







