اقوام متحدہ کے مطابق آج دنیا کی آبادی 8 ارب ہوجائے گی جبکہ 2030ء میں آبادی کا تخمینہ ساڑھے 8 ارب لگایا گیا ہے۔


اقوام متحدہ نے پیر کے روز عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے سالانہ آبادی رپورٹ جاری کی ہے ۔
اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2050ء میں 9.7 ارب جبکہ صدی کے اختتام پر دنیا کی آبادی 10.4 ارب ہوسکتی ہے۔
آبادی کے حوالے سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی آبادی 1950 کے بعد سب سے سست رفتار سے بڑھ رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق بھارت 2023 کے دوران دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، بھارت سال 2023 میں دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔
سال 2050 تک بھارت کی آبادی بڑھ کر 1668 ملین ہو جائے گی جبکہ چین کی آبادی میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور یہ مذکورہ برس تک 1317 ملین تک رہ جائے گی ، سال 2050 تک دنیا کی مجموعی آبادی 9.7 ارب ہو جائے گی۔
ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافہ جہاں ایک طرف سودمند ثابت ہوسکتا ہے وہیں اس کی وجہ سے کئی طرح کے چیلنجز بھی پیدا ہوں گے اور اگر ان کا مناسب طور پر مقابلہ نہیں کیا گیا تو آبادی میں اضافہ بھارت کے لیے پریشانی کا موجب ہوگا۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago




