جی این این سوشل

تجارت

بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔۔میپکو حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا۔گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔

پاورڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو۔ کوشش ہے کہ صارفین کو پرائس شاک نہ لگے۔ ہماری درخواست ہے کہ یہ اضافہ فروری اور مارچ تک لگایا جائے۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے۔۔میں خود پریشان ہوگیا کہ اتنا بڑا فگر کیسے ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ سہ ماہی کو دوماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں۔نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ  بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں  پر ہوگا۔

پاکستان

گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، ڈاکٹر سیف

پنجاب میں اندھیرنگری مچی ہوئی ہے،کسان سلاخوں کےپیچھے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، پنجاب میں اندھیرنگری مچی ہوئی ہے،کسان سلاخوں کے پچھےہیں۔

گندم بحران پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ گوالمنڈی کی راج کماری کو کسانوں کے مسائل کا ادراک نہیں، ٹک ٹاک کےلئے گندم کی کٹائی کا افتتاح کرنے والی نے کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھا بھی نہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ انتہائی غیر سنجیدہ اور انتہائی غیر ذمہ دار لوگوں کے ہاتھ میں کڑوروں انسانوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار جعلی فارم 47 کے ذریعے دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر باجی نے ٹک ٹاک کے لئے گندم کی کٹائی کا افتتاح تو کیا تھا، اب کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھتی بھی نہیں، نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

بیرسٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ راج کماری فسطائیت کی انتہا پر پہنچ گئی ہے، کسان رل رہے ہیں اور ٹک ٹاکر باجی پولیس وردی میں مزے لے رہی ہے، جعلی فارم 47 ہیروئن کو کسانوں کے مسائل کا بالکل ادراک نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

نی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری  وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی، اگر ہوئی تو بانی پی ٹی آئی بتائیں گے، ہمارے پاس ڈائیلاگ کے لیے کوئی پیغام نہیں آیا، ہمارے سارے کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں، ان کو کیسز میں کچھ نہیں مل رہا، یہ ایک اور بوگس کیس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ہمارے کیسز مزید التواء میں نہ رکھیں، انصاف وقت پر نہ ملنا بھی ناانصافی ہے، بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم چھ ججوں کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ گئے، عمران خان عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل گئے۔ چیف جسٹس کی بات" میرے ہوتے مداخلت نہیں ہوئی" کے جواب میں بانی چیئرمین نے کہا کہ جہاں مداخلت ہونی تھی وہاں ہوئی سندھ ، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ تمام ہائی کورٹ نے کہا مداخلت ہورہی ہے، سپریم کورٹ کے ججوں نے مانا کہ مداخلت ہورہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 تاریخ کو سپریم کورٹ کے سامنے ہمارا مخصوص نشستوں کا کیس ہے امید کرتے ہیں آئین کے مطابق ہمیں یہ نشستیں ملیں گی ۔ وائٹ پیپر پر خان صاحب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ خان صاحب نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ پتہ چلے کس نے یہ دھاندلی کروائی کس طریقے سے ہمیں کروایا گیا

گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب پر سارے کیس سیاسی ہیں ،اب کوشش کررہے ایک اور کیس بنائیں تاکہ عمران خان صاحب کو زیادہ دیر اندر رکھ سکیں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ ہمارے جتنے بھی کیس پینڈنگ ہیں ان کا جو بھی فیصلہ کرنا کر لیں، ایک کیس میں اتنی تاخیر کی جاتی ہے کہ پراسکیوشن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جاتے فیصلے تک نیا کیس بنا لاتے

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll