واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون سپیکر نینسی پلوسی نے ری پبلکنز کی جیت کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نینسی پیلوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری میں ایوان میں ری پبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی ، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے ۔
20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پیلوسی نے کہا کہ وہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔
نینسی پلوسی ایوان نمائندگان میں گزشتہ 35 برس سے سان فرانسسکو کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ وہ 2007 سے 2011 تک اور 2019 سے 2022 تک ایوان کی سپیکر رہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر اسپیکر نینسی پیلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندے حکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائے گا ، کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کے لیے پہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا۔
دوسری جانب ری پبلکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کے لیے تیاری شروع کردی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔
یاد رہے کہ نینسی پلوسی نے کانگریس میں دو ڈیموکریٹک صدور کے ادوار میں قانون سازی کے معاملات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس دوران ان کو قدامت پسندوں کی جانب سے ناخوشگوار صورتحال کا بھی سامنا رہا۔
انہوں نے سابق صدر باراک اوبامہ کے 2010 کے ہیلتھ کیئر قانون کے ساتھ انفراسٹرکچر کی توسیع اور صدر جو بائیڈن کی حکومت میں ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق قوانین بنانے میں مدد کی۔
نینسی پلوسی نے 2019 اور 2021 میں سابق ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے دوران ایوان کی صدارت کی۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت ریپبلکن پارٹی نے ایوان نمائندگان میں برتری حاصل کر لی تھی۔
وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ریپبلکنز نے ایوان نمائندگان میں 218 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ حکمران جماعت ڈیموکریٹ پارٹی نے 211 سیٹیں جیتیں۔
اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن کی ڈیموکریٹ جماعت نے وسط مدتی انتخابات میں برتری کے بعد سینیٹ کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 3 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 6 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 6 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 7 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 8 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 7 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 4 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 4 گھنٹے قبل