جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کا اپنے دفاتر آج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

سان فرانسسکو :  ایلون مسک کے الٹی میٹم کے بعد سینکڑوں ٹوئٹر ملازمین جہاں دستبردار ہوئے وہیں سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹ  ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر آج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹوئٹر کا اپنے دفاتر آج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برطانوی میڈیا کےمطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرکمپنی کا دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا تاہم دفاتر 21 نومبر سےدوبارہ کھل جائیں گے۔

ٹوئٹر نے کمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کی ہیں  اور دفاتر  بند کرنے کی رپورٹ پرکسی بھی قسم کے   ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر مختلف ٹرینڈز بھی  جاری ہیں جس میں صارفین اس بلاگ سائٹ کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک تخمینے کے مطابق ٹوئٹر کے سینکڑوں ملازمین نے کمپنی کو چھوڑنا شروع کر دیا ہے  کیونکہ ایلون مسک نے اُن کو ’مشکل حالات میں زیادہ دیر کام‘ کرنے کے حوالے سے تیار رہنے کے لیے کہا تھا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک پہلے ہی ٹوئٹر کے 50 فیصد سے زیادہ عملے کو فارغ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے 28 اکتوبر کو 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کی خریداری کے معاہدے کو مکمل کیا تھا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ کی خریداری کا عمل دونوں طرف سے انتہائی پیچیدہ اور مشکلات سے بھرپور تھا ۔ 

 

علاقائی

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد : مظفرآباد میں  مسافروین کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین موئیاں کھکھیاں کےمقام پرکھائی میں گری، حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوئے اور 10 سے زائدزخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہیں۔ حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق حاڈثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ اندھیرےاورتیزبارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

کسٹم اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور  راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll