نیویار ک : اقوام متحدہ نے پاکستان کے متاثرین سیلاب کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لئے اضافی فنڈز کامطالبہ کیاہے۔


تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیزحق نے صحافیوں کو اپنی معمول کی بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے اپیل کی گئی 81 کروڑ60 لاکھ ڈالر کی انسانی امداد میں سے صرف اکیس فیصد فنڈز حاصل ہوئے ہیں۔
پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کو تین ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود آفت ختم ہونے کانام نہیں لے رہی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ لوگوں کی زندگی بچانے کے لئے اضافی فنڈکی اپیل کررہاہے۔
انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں صاف پانی ،نکاسی اور خوراک کی فراہمی بہت بڑاچیلنج ہے اور کھڑے پانی کے نتیجے میں وبائی بیماریوں میں اضافہ ہواہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہاکہ لاکھوں افرادکوخوراک کی شدیدکمی کا سامناہے جبکہ خاندان اپنے تباہ حال گھروں کو واپس آرہے ہیں جہاں اب صرف تباہ فصلیں اورمردہ مویشی ہیں۔
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 5 hours ago

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 8 hours ago

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 4 hours ago

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 8 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 8 hours ago

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 8 hours ago

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 8 hours ago

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 9 hours ago

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 9 hours ago

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 9 hours ago

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 8 hours ago