پاکستان
مجھ پر دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے، خدشات کے باوجود پنڈی پہنچوں گا: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے لیکن تمام خدشات کے باوجود راولپنڈی پہنچوں گا۔

لاہور زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اسلام آباد سے راولپنڈی کیوں جا رہا ہے، حکمت عملی جلد سامنے آجائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے پتاہے میرے زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوسکتے لیکن زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونے کا قائل ہوں، سیاسی جماعتیں عوامی حمایت کھوچکی ہیں اس لیےالیکشن سےفرارچاہتی ہیں۔
لانگ مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پتا ہے میری جان خطرے میں ہے اور دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے لیکن تمام خدشات کے باوجود راولپنڈی پہنچوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو پنڈی پہنچے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان
پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت جاری ہے۔
اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کاچاند نظرآنےکی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں وزرات مذہبی امور،محکمہ موسمیات سمیت دیگرنمائندے شریک ہوئے ۔
کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناانوار الحق حقانی نے بتایا کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اسی طرح لاہور میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لاہور میں چاند نظر آنے کا مقررہ وقت 7 بج کر 5 منٹ تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد لاہور میں مطلع جزوی ابرآلود ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں کل بروزبدھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش آج رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔ کل چاند نظر آنے پر پاکستان میں پہلی سحری جمعرات کو ہو گی۔
دوسری جانب بھارتی مسلمان بھی 24 مارچ( بروز جمعہ ) کو پہلا روزہ رکھیں گے۔جامعہ مسجد دہلی سے جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد یکم رمضان المبارک 24 مارچ کو ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کل چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد مملکت میں پہلا روزہ (کل )جمعرات کو ہو گا۔
پاکستان
پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن کو24 مارچ تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا
-1280x720.jpg)
سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے 24 مارچ تک نیب اور اینٹی کرپشن حکام کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔
فواد چودھری نے سرکاری وکیل سے پوچھا کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگایا گیا ہے؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ یہ پوچھنا آپ کا کام نہیں عدالت کا کام ہے، سرکاری وکیل نے کہا مجھے آج 23 کیسز کی لسٹ دی گئی ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ پر بھی دستخط کرنے کا حکم دیدیا۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا ایف آئی اے نے کیسز کی فہرست کی مصدقہ کاپی بیان حلفی کے ساتھ جمع کروادی ہے، فواد چودھری نے کہا ہم تو سمجھتے تھے 100 مقدمات ہیں یہ تو 100 سے زیادہ ہیں،عمران خان کے خلاف گھنٹوں میں مقدمات درج ہورہے ہیں.
عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا آج پنجاب میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 84 ہے ،عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 43 ہے، کل پنجاب میں 56 اور اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 33 تھی۔
عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی کے کیس میں نیب کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے نیب کے وکیل کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فوری کیسز کی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے صرف عمران خان کے خلاف نیب کے کیسز کی فہرست جمع کروانی ہے، نیب کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے پٹیشن کی کاپی دیں میں جواب جمع کروا دوں گا ۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا میں نے 17 فروری کو عمران خان کے خلاف نیب کیسز کی فہرست کے لیے نیب کو خط لکھا تھا، یہ نیب کی بدنیتی ہے ہمارا حق ہے کہ بتایا جائے عمران خان کے خلاف نیب میں کتنے کیسز ہیں ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ پولیس کا ریکارڈ آگیا ہے، اس لیے ان مقدمات کی حد تک تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم ختم کر رہے ہیں، اب نیب اور اینٹی کرپشن کی حد تک تادیبی کاروائی پر حکم امتناع ہوگا۔عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن کو عمران خان کے خلاف 24مارچ تک کارروائی سے روک دیا
پاکستان
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق زیادتی، چوری، ڈکیتی ، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔
یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ، ان پر ہو گا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ، ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
تجارت 2 دن پہلے
امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ