علاقائی
لاہور میں فضائی آلودگی بے قابو
لاہور فضائی آلودگی میں تیسرے نمبر پر، فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا جاسکا، سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں مجموعی شرح آلودگی 193 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح مختلف ریکارڈ ہوئی ہے، شاہدرہ میں 321، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 236، فیز 2 میں 206، فیز 5 میں 194،سید مراتب علی روڈ 194 اور جوہر ٹائون میں شرح آلودگی193 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری طرف دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائیگا۔
پاکستان
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحادضروری ہے ، انوارلحق کاکڑ
انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دنیا کو گلوبل ویلیج بننا ہو گا

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد بنانے پر زوردیا ہے ۔
وہ آج دبئی میں کاپ 28کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پاکستان پویلین میں '' لیونگ انڈس انیشیٹو'' سے خطاب کررہے تھے ، اسی دوران انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں گلوبل ویلیج بننا ہو گا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ لیونگ انڈس انیشیٹو فلیگ شپ عالمی موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ 78 ارب ڈالر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا زیادہ تر حصہ دریائے سندھ کے سسٹم کے اندر واقع ہے، اس لئے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کو موافق بنانے کیلئے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کیلئے انڈس بین کو موافق بنانا چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ مستقبل میں سیلاب اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستانی کاوشوں میں مرکز ی حیثیت رکھتا ہے ۔
انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ اس سے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں کا فائدہ ہوگا بلکہ یہ عالمی سطح پر ماحولیاتی حدت کیلئے ایک نمونے کے طورپر بھی کام کرے گا ۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری ونجی شعبے ، شہریوں اور معاشرے کومتحرک کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔
علاقائی
سپریم کورٹ میں پولیس اہلکار جاں بحق
پولیس حکام کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمدریاض سیڑھیاں چڑھ رہاتھا کہ چکر آنے پر گرگیا

پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمدریاض سیڑھیاں چڑھ رہاتھا کہ چکر آنے پر گرگیا۔
پولیس نے بتایاکہ کانسٹیبل کے سر پر چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور جاں بحق کانسٹیبل ریاض کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔
پاکستان
سندھ کے مختلف شہروں میں سندھی کلچر ڈے منایا جا رہا ہے
کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے

سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
جیکب آباد میں سندھی کلچر ڈی کے حوالے سے نجی اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جہاں پر بچوں نے ثقافتی لباس زیبِ تن کرکے ثقافت کو اجاگر کیا، ہر طرف اجرک ٹوپی اور سندھ کے ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔
شاندار تقریب میں ثقافتی کھانے بھی تیار کئے گئے، اسکول کے بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کرکے ٹیبلوز پیش کئے۔
حیدرآباد میں بھی یوم ثقافت سندھ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے حیدرآباد میں مرکزی اسٹیج سجایا گیا ہے جہاں نوجوان سندھی گیتوں پر والہانہ رقص کیا۔سندھی ٹوپی اجرک کے ساتھ ثقافتی دن منانے والوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا اور ایک دوسرے کو اجرک ٹوپی پہنا کر مبارک باد دی۔
اس دن کو منانے والوں کا کہنا تھا کہ ملک میں ثقافت کا فروغ کرے بھائی چارے کی فضا کو پروان پڑھایا جاسکتا ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط طے پا گئیں
-
تجارت ایک دن پہلے
سردی آتے ہی مرغی کے انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
چلاس مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ