پاکستان
اقتدار سے محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن بگاڑدیا، وزیردفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نشانے پر لے لیا۔

ٹوئیٹر بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ اقتدار سے محرومی نے اس شخص کا دماغی توازن ڈسٹرب کر دیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکا کہ امریکا، اسٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے۔ اب کہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ انسان کو خواہشات کی شدت کتنا گرا سکتی ہے۔ اسکو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کس پر الزام لگائے۔
پاکستان
دفاعی بجٹ میں اضافہ، تفصیل جانیئے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے 18 کھرب 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے 18 کھرب 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گزشتہ مالی سال دفاعی بجٹ 15 کھرب 23 ارب روپے تھا جس میں اس سال اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سول انتظامیہ کے اخراجات کیلئے 7 کھرب 14 ارب روپے مہیا کیے جائیں گے۔
پنشن کی مد میں 7 کھرب 61 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجلی، گیس اور دیگر شعبہ جات کے لیے 10 کھرب 74 ارب روپےکی رقم بطور سبسڈی رکھی گئی ہے۔
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع، بے نظیر پروگرام، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ریلویز اور دیگر محکموں کیلئے 14 کھرب 64 ارب روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔
پاکستان
ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2فیصد ٹیکس ختم
سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری ہوگا۔

اسلام آباد: نئے مالی سال کا بجٹ 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2024-2023 پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بجٹ میں ترسیلات زر کےذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔
ریمٹنس کارڈ کی کیٹگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے، سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری ہوگا۔
پاکستان
بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام دیکھے گی معاشی وژن کیا ہوتا ہے، گزشتہ 4 سال ایک بدحالی کا سفر تھا، وہ سفر کام اور ترقی میں تبدیل ہو گا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، زراعت، بزنس اور نوجوانوں کے لیے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔
ان کا کہنا تھا چار سال کی نااہلی، نالائقی، چوری، کرپشن اور معیشت کی تباہی سے مایوسی پھیلی، 2013 میں جس طرح معیشت کو سیدھے راستے پر ڈالا تھااسی سمت کے تعین کی کوشش ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے اپنے ہی گلگت اسمبلی کے اسپیکر کو عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹادیا
-
تجارت 38 منٹ پہلے
1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کی حد بندی ختم
-
پاکستان 2 دن پہلے
جہانگیر ترین کی جماعت کا نام ’استحکام پاکستان‘ فائنل کرلیا گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
جہانگیر ترین میری پارٹی کا نام چرا رہا ہے ، چودھری جہانزیب
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب حکومت کا عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کا حکم