جی این این سوشل

پاکستان

صوبائی حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبائی حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی: وزیر اعلیٰ پنجاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور کے گنگارام اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہٰی نے مخالفین پر تنقید بھی کی کہا ن لیگ والوں کے چہرے اجڑی فصلوں جیسے لگ رہے ہیں۔

پرویزالہٰی نے کہا کہ شہبازشریف کوکام آتاہی نہیں،وہ ایکسپوز ہورہے ہیں، وفاقی حکومت پہلے بھی صرف ڈرامے کرتی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے قریب کینسر اسپتال شروع کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی 400بیڈ کی بنائیں گے جبکہ ہیلتھ کارڈ کو مزید بڑھائیں گے۔

تجارت

ملک میں خام تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر استحکام رہا،اعداد وشمار

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3208 ایم ایم سی ایف ڈی تھی

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

ملک میں خام تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر استحکام رہا،اعداد وشمار

اسلام آباد: ملک میں خام تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر استحکام رہا ۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72ہزار 346 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں یکساں ہے۔

پیوستہ ہفتے میں بھی ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72355 بیرل ریکاڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2966 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 7.5 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3208 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 35050 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 702 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 11667 بیرل جبکہ گیس 538 ایم ایم سی ایف ڈی ، پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5071 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 64 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1099 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 798 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف

خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے،جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین نے ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔ خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے اور عوام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔شرکاء نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔

فیول کی لاگت صارفین سے وصول کرنی ہے، اگر اجلاس میں منظوری ہو جاتی ہے تو صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ایک ماہ میں پڑے گا۔ اگلے مہینے کے بل میں ایک روپے 82 پیسے کے ساتھ آئیں گے۔

ایل این جی سے 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ پر بجلی درآمد کی گئی۔ لائن لاسز کی نظر 24 پیسے فی یونٹ بجلی ہوئی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll