پاکستان
صدر سے بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں: شیخ رشید
لاہور: عوامی مسلم لیلگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی سے بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں، میری گزشتہ سات ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدقے جاواں بلاول بھٹو دھمکی دے رہا ہے، دھمکی سے پہلے بلاول لال حویلی سے ہو کر جائے۔
انہوں نے کہا کہ فوج بھی میری ،عدلیہ بھی میری ، سیاست عمران خان کے ساتھ ہے، راولپنڈی میں ٹیکنو کریٹس حکومت کی افواہیں ہیں، حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ، انہیں جانے سے کوئی نہیں بچا سکتا، ملکی معیشت تباہ ہو چکی، گیس نایاب ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ابھی ڈاکٹرز دیکھ کر گئے ہیں، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عمران خان کو کہا ہے کہ وہ سفر نہ کریں، وہ 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، لوگ قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کو تعیناتی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، پہلے بھی عمرا ن خان کو مارنے کی کوشش کی گئی، آج بھی عمران خان کی زندگی کوخطرہ ہے، فیصلہ کیا ہے کہ دن کی روشنی میں لوگ اکٹھے ہوں گے۔
انہوں ںے کہا کہ 26 نومبر کوسارا پاکستان راولپنڈی پہنچ رہا ہے، 26 نومبر کو عوام کا سمندر ہو گا،عوام عمران خان کا استقبال کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد انتخابات کرائے جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ صدر مملکت سے ملاقات چل رہی ہے تو چلنے دیں، عمران خان سات ماہ سے اس حکومت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، اگر شہبازشریف کو کورونا ہوگیا ہے تو اللہ تعالیٰ صحت دے۔
پاکستان
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم
بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، عدالت نے وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کیلئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیئے۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا ںے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی، بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، عدالت نے وارنٹ گرفتاری پرعملدرآمد کیلئے نوٹس دوبارہ جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ ملزموں کی جانب سے آج بھی 342کے سوالناموں پرجواب داخل نہ کروائے گئے۔
تاہم عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتارکرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بعدازاں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
دنیا
شامی باغیوں نے اہم دفاعی شہر حما پر قبضہ کر لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کی حمص کی طرف پیش قدمی دمشق کے ساحلی علاقے سے روابط کاٹ سکتی ہے
شامی باغی گروہ تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغی گروہوں نے شام کے اہم دفاعی شہرحما پر قبضہ کرلیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی باغیوں کی حمص کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے، اس کے ساتھ ہی ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں کی حمص کی طرف پیش قدمی دمشق کے ساحلی علاقے سے روابط کاٹ سکتی ہے۔
حما پر قبضہ صدر بشارالاسد اور اُن کے اتحادیوں کیلئے بڑا دھچکا ہے، باغیوں نے گزشتہ ہفتے مرکزی شمالی شہر حلب پر قبضہ کیا تھا۔
شامی وزیر دفاع کا کہنا ہے حما میں جو کچھ ہوا وہ عارضی حکمت عملی ہے، شہر کے مرکز کے باہر فورسز کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شامی باغیوں نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔
تجارت
اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رحجان برقرار، انڈیکس 815 پوائنٹس بڑھ گیا
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 109380 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ ساز تیزی کا رجحان آج بھی جاری رہا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 815 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 815 پوائنٹس یا 0.75 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 9 ہزار 53 پر پہنچا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 8 ہزار 238 پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس بھی 109000 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تھا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 109380 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 3 ہزار 134 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 108238 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، اجلاس پھر ملتوی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
محکمہ تعلیم سندھ کا میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
چیمپئنز ٹرافی:بھارتی براڈ کاسٹرز کی آئی سی سی کو وراننگ
-
پاکستان 2 دن پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
تجارت 26 منٹ پہلے
شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد ٹیکس وصول کرنے کا اعلان