مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر نائب چیئرمین کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر بھی تھے۔


کراچی : سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سابق صدر مرحوم مخدوم امین فہیم کی آج ساتویں برسی مٹیاری کے شہر ہالا میں منائی جارہی ہے ۔
برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں آج سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سابق صدر مخدوم امین فہیم 4 اگست 1939 کو ہالا میں پیدا ہوئے ، وہ ایک بااثر جاگیردار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔
ان کے والد مخدوم طالب مولیٰ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانیوں میں ہوتا ہے ، پارٹی کا پہلا کنوینشن بھی ہالا میں منعقد کیا گیا تھا۔
امین فہیم نے سنہ 1958 میں سندھ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور سنہ 1970 سے عملی سیاست میں قدم رکھا ۔
وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی بار ٹھٹہ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اس کے بعد وہ مسلسل کے عام انتخابات تک کامیابی حاصل کرتے رہے۔
مخدوم امین فہیم 1977 سے 2015 تک پارلیمنٹ کا حصہ رہے۔
7 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن اور ایک مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن رہے جبکہ 2 مرتبہ وفاقی وزیر بھی بنے۔
مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر نائب چیئرمین کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر بھی تھے۔
مخدوم امین فہیم کی ساتویں برسی کے موقع پر درگاہ سرور نوح میں قرآن خوانی اور مزار پر چادر بھی چڑھائی جائے گی۔
درگاہ کے گدی نشین اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں اپنے والد کی درگاہ پر حاضری دیں گے۔
واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم بلڈ کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 21 نومبر 2015 کو کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 گھنٹے قبل
