جی این این سوشل

کھیل

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور : انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم آج دن سوا گیارہ بجے قذافی اسٹیڈیم کے پریس ہال میں پریس کانفرنس کرکے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق  انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مسٹری اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں جگہ ملے گی تاہم لیگ اسپنر یاسر شاہ کو خراب فارم کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

ٹیسٹ ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، فواد عالم، محمد عباس کی شمولیت کا امکان ہے۔

شاہین آفریدی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے محمد عباس، میر حمزہ بھی شمولیت کے امیدوار ہیں ، جبکہ حارث رؤف کو ہوم گراؤنڈ پنڈی میں ٹیسٹ کیپ مل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دسمبر میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ 

اس سلسلے  میں  ملتان اور کراچی کے ٹیسٹ میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر کو شروع ہوگا ۔ 

دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود نے سندھ پولیس پر دورانِ سفر رشوت لینے کا الزام

سندھ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے معطل کرکے انکوائری شروع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود نے سندھ پولیس پر دورانِ سفر رشوت لینے کا الزام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود نے سندھ پولیس پر دورانِ سفر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں قومی کرکٹر نے کراچی سے ملتان کے سفر کے دوران پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا۔ انہوں نے سندھ پولیس پر ہر 50 کلومیٹر بعد رشوت لینے کا الزام لگایا۔

صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہمارا آخری میچ تھا، ہماری ٹیم کوالیفائی نہ کرسکی۔ میں اور عامر یامین کراچی سے ملتان واپس بذریعہ کار آرہے تھے، میں پہلی دفعہ سندھ میں سفر کر رہا تھا۔ رات 12 بجے کا وقت تھا کہ سکرنڈ کے مقام پر ٹول پلازہ کلیئر کرنے کے بعد ایک چوکی کے پولیس اہلکار سڑک کے آگے آکر کھڑے ہوگئے۔ پولیس کے کہنے پر میں نے انہیں گاڑی کے کاغذات دکھائے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘کاغذات دکھانے کے بعد پولیس اہلکار نے سوال کیا کہ گاڑی کی لائٹس ہائی بیم پر کیوں چل رہی ہیں؟ جس پر میں نے کہا کہ یہ سُنسان روڈ ہے، کچھ نظر نہ  آنے کی وجہ سے لائٹ تیز ہیں، آپ ٹریفک پولیس سے نہیں جو یہ سوال کریں۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ اس کا 1 لاکھ روپے جرمانہ ہے، آپ ہمیں 12 ہزار روپے دیں ورنہ تھانے چلیں۔

اس حوالے سے کرکٹر عامر یامین نے بھی سندھ پولیس پر رشوت وصولی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے تعارف کرانے کے باوجود ان سے رشوت لی۔ انہوں نے پھر بھی 8000 ہزار روپے لیے اور پھر ہمیں جانے دیا۔

بعد ازاں سندھ پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے معطل کر دیا گیا۔ آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دوسری جانب قومی کرکٹرز سے پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔

ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق کرکٹر صہیب مقصود سے مبینہ طور پر رقم لینے کا واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں پر 2 پولیس موبائل متعین تھیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی تصاویر کرکٹر صہیب مقصود کو بھجوائی گئی ہیں۔  رقم لینے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادھر سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکرنڈ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا گیا۔  ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق گرفتار چاروں اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی ہو رہی ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے 2033 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی, اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 243 روپے ہوگئی۔

ا سکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.21روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا ہے کہ عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، اگر جج زیبا چوہدری کیس چلانا چاہتی تو عدالت میں موجود ہوتیں۔کوئی لائحہ عمل دیں کہ عدالت نے کیا کرنا ہے، میں بحث کرکے چلا جاتا ہوں، ہوتا کچھ نہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج محمد مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ کوئی لائحہ عمل دیں عدالت نے کیا کرنا ہے۔ میں بحث کر کے چلا جاتا ہوں ہوتا کچھ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل دیں اس معاملے کو ہم دیکھ لیتے ہیں۔

سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ مجھ پر ایک احسان کریں جو کیس نہیں بنتا اس میں نہیں رہنا چاہیے، جب عدالت میں بحث شروع ہوئی تو پراسیکوشن نے مزید جرم شامل کر لئے، اسلام آباد ہائی کی جانب سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردئیے گئے تھے، چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکایا.

چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ شرم کرو ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑنا، تم پر کیس کرنا ہے، خاتون جج کو کہا کہ آپ کے اوپر ایکشن لیں گے، لیکن اس کے محرکات کیا تھے وہ دیکھنا بھی ضروری ہے، کیا یہ کیس چل سکتا ہے یا نہیں؟ یہ عدالت نے دیکھنا ہے۔ 

وکیل نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اسلام آباد میں چالیس سے زیادہ کیسز ہیں، پی پی سی کا کوئی جرم نہیں جس کا الزام چئیرمین پی ٹی آئی پر نہیں، کمپلینٹ کا کردار ایک حد تک رہنا تھا درخواست گزار کبھی عدالت پیش نہیں ہوا نہ آج موجود ہے، درخواست گزار کی جانب سے استعمال کئے گئے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ چئیرمن پی ٹی آئی نے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll