جی این این سوشل

پاکستان

ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکارعوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایف آئی اے کی کارروائیوں کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔

کارکنان نے عمران خان کو بتایا کہ ایف آئی اے کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، کارکنان کو نوٹسز بھیج کر ہراساں کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، آئندہ آنے والے وقتوں میں اظہار رائے کی آزادی ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکارعوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے۔

تجارت

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں خیران کن اضافہ،فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، اکتوبر میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

26 آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا قانونی لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

کورکمیٹی کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر عائد غیرقانونی پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

26 آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا قانونی لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کے قانونی امکانات کے جائزے اور لائحۂ عمل کی تیاری کا کام لیگل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

کور کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں نامکمل ایوانوں سے آئینی ترمیم کی جبر، فسطائیت اور ہارس ٹریڈنگ جیسے کالے ہتھکنڈوں کے ذریعے منظوری کی شدید مذمت کی گئی۔ سیاہ آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی بھی توثیق اور اس پر سیاسی کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی مکمل توثیق کی گئی جبکہ جبر و فسطائیت اور لالچ اور ضمیر فروشی کی ترغیبات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور عمران خان سے وفا نبھانے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

کورکمیٹی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر عائد غیرقانونی پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ اور عمران خان کی جیل سے رہائی کی جامع حکمتِ عملی پر غور کیا۔

اجلاس میں پرزور عوامی احتجاج سمیت ملک گیر تحریک کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ محترمہ علیمہ خانم، عظمیٰ خانم، اعظم سواتی اور انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ سے روا رکھی جانے والی سفّاکیت کی شدید مذمت اور ان کی فوری رہائی کا پوری شدت سے مطالبہ کیا گیا۔

کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر جمعتہ المبارک کے روز منعقد کرنے پر اتفاق ہوا ہے، سیاسی کمیٹی ہفتے میں دو مرتبہ پیر اور بدھ کے روز اپنے اجلاس منعقد کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں   پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا23 سالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جانبحق

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں شاہ زیب کی موت ہو گئی جبکہ اس  کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا۔

 شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان شاہ زیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ہے اور اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سید شاہ زیب کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll