ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے ،جس نے وائرل ہوتے ہی صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ہی ماں بننے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے16 نومبر کو اپنی پہلی اولاد، یعنی بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا اور سوشل میڈیا کے ذرئعے مداحوں تک یہ خوشخبری شیئر بھی کی ۔
عالیہ بھٹ اپنے حمل کے دوران بھی سوشل میڈیا شوٹنگز کے لیے کافی متحرک نظر آئی تھیں اور میڈیا کی نظروں ایک خوبصورت ستارا بنی رہیں وہیں اُن کے ماں بننے کے بعد کی تصویر سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے
کہ وہ اب بھی کتنی متحرک اور تروتازہ ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں دوبارہ سے بالکل سمارٹ اور خوبرو دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ "آرام دہ" کے ساتھ کافی کپ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔
اس سے قبل عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کافی کا مگ تھاما ہوا تھا جس پر "ماما" تحریر تھا۔عالیہ بھٹ کا اس تصویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ "اب وہ ماما ہیں"۔


وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

مسلسل کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- ایک گھنٹہ قبل

کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 20 گھنٹے قبل

گلوکارعلی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا "ظالم نظروں سے" ریلیز کرنے کا فیصلہ
- 20 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 24 منٹ قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 2 گھنٹے قبل

لکی مروت : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دو کمانڈروں سمیت 10 خارجی جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
- 3 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں:سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل















