جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپیل واپس لے لی

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپیل واپس لے لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق لندن میں نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی اور مختلف تاریخ دی جاتی رہی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی۔

ن لیگی قائد نے فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

پاکستان

ہنزہ جانے والی بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، 22 زخمی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہنزہ جانے والی بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، 22 زخمی

چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری ، حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ  21 شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ چلاس کے علاقے یشوکل داس کے مقام پر پیش آیا ، بس راولپنڈی سے ہنزہ جا رہی تھی، بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 15 کے قریب مسافر دم توڑ گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بس حادثے کے بعد چلاس کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔

پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.2 ریکارڈ

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 13 کلو میٹر تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت4.2 ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تربت میں اس کے گردونواح میں علی الصبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 13 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

گزشتہ روز کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئیجبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالرکی قیمت میں مزید کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں جمعرات کو 01 پیسےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

پاکستان فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.25 اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی روپیہ کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک یورو کی قیمت 298.11 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ 

آئی ایم سے پاکستان کیلئے 1۔1 ارب ڈالرکی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ 

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد  278.20 روپے پر آگئی ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll