پاکستان
مساجد نمازوں اور تراویح کے لیے کھلی رہیں گی: طاہر اشرفی
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے اعلان کیا ہے کہ مساجد نمازوں اور تراویح کے لیے کھلی رہیں گی، نمازی گھر سے وضو کر کے آئیں اور مساجد میں ماسک کا استعمال کریں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس ہوئے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ صدر کے ساتھ دو روز قبل کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف مسالک کے سکالرز نے شرکت کی، اجلاس میں طے ہوا کہ گزشتہ سال ایس او پیز کے تحت اس سال بھی مساجد کھکی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں ہیں کہ مساجد اور امام بارگاہیں بند ہوں گی۔ ایسا کچھ نہیں،کچھ لوگ صرف شر کے لیے ایسی افواہیں پھیلاتے ہیں،لوگوں سے اپیل ہے کہ گھر سے وضو کرکے آئیں۔ حکومت کسی مسجد کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی پاک (ص) گھر میں سنت ادا کیا کرتے تھے، شہری سنت اور نوافل گھر پر ادا کریں، عوام سے اپیل ہے کہ تیسری لہر شدید ہے تو اس سے زیادہ سے زیادہ بچا جائے،
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ زخیرہ اندوزوں کے کیے نبی پاک (ص) نے بددعا کی ہے، اگر زخیرہ اندوز نہیں ائیں گے تو حکومت زخیرہ اندوزوں کے خلاف شدید ایکشن لے گی۔ تاجر تنظیموں کو آگے بڑھ کر اپنے نفع کو ادھا کر دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں مسجد اور مدرسے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، علماء کے ساتھ مل کر وقفی املاک ایکٹ کے معاملات کی بھی اصلاح کی جائے گی۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ فحاشی کے بارے میں عمران خان کے بیان کو لوگوں نے غلط رنگ دیا ،اگر کوئی مرد بھی فحاشی پھیلاتا ہے تو وہ اتنا ہی گناہگار ہے جتنی عورت، آج کل سائیکل بھی بیچنی ہو تو عورت کو اشتہار میں دکھایا جاتا ہے۔
پاکستان
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
باکو میں ہونے والی کوپ 29 کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک ننھی بچی کی جانب سے گڑیا کا تحفہ دیا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکومیں ہونے والی کوپ 29 کانفرنس میں شرکت کیں، جہاں ایک چھوٹی بچی نے ان کو گڑیا کا خوبصورت تحفہ پیش کیا، شہباز شریف نے نہ صرف اس تحفے کو قبول کیا بلکہ اس ننھی بچی کے ساتھ فوٹو بھی بنوائی۔
اقوام متحدہ کا موسمیاتی ایکشن سمٹ (کوپ 29) باکو، آذربائیجان میں ہو رہا ہے جو کہ 11 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے ممالک کے سربراہاں مملکت اور نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو کانفرنس میں شامل ہوئے، جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی پر فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
اپنے خطاب میں، وزیر اعظم شہباز نے زور دیا ، اور ایک دہائی قبل پیرس معاہدے میں کیے گئے وعدوں کو اب لاگو کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان جیسی ترقی پذیر قوموں کے ماحولیاتی اقدامات میں مدد کرے۔
انہوں نے سمٹ کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد پیش کی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کی اہمیت کو نوٹ کیا، جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرتے ہیں۔
پاکستان کے خطرے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کو یاد کیا، جس میں تقریباً 1,700 افراد ہلاک ہوئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔
سیلاب کی وجہ سے اسکولوں کی عمارتیں بھی گر گئیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 30 بلین ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا۔
پاکستان
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کےلئے بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل کا اعزاز
ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بحرین کے فرسٹ کلاس میڈل سے نواز دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نائب فرمانروا نے ایئر چیف مارشل کو بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا۔
ایئر چیف مارشل کو بحرین کی ساخر ایئربیس پر تمغے سے نوازا گیا۔ ایئر چیف کو یہ اعزاز برادر ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ ایئر چیف مارشل نے میڈل عطا کرنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے بحرین انٹرنیشنل ایئرشو کے موقع پر امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی ملاقات بھی ہوئی۔
ایئر چیف مارشل نے دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر سینٹرل کمانڈ نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیارے کی شرکت کی۔ بحرینی فرمانروا نے ایئر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت کو سراہا۔
ٹیکنالوجی
یورپی یونین نےمیٹا پر84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا
میٹا پر یہ جرمانہ فیس بک مارکیٹ پلیس کی جانب سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے
یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فیس بک مارکیٹ پلیس تک خودکار رسائی دے کر عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر میٹا پر تقریباً 80 کروڑ یورو (84 کروڑ ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا۔
یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکی ٹیک ٹائٹن نے اپنے پلیٹ فارمز پر اشتہار دینے والے دیگر آن لائن کلاسیفائیڈ اشتہارات کی سروس فراہم کرنے والوں پر غیر منصفانہ تجارتی شرائط عائد کرکے اپنی غالب پوزیشن کا بھی غلط استعمال کیا۔
بلاک کی مسابقتی سربراہ مارگریتھ ویسٹیجر نے بیان میں کہا کہ ’یہ یورپی یونین کے عدم اعتماد کے قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ میٹا کو اب اس طرز عمل کو روکنا ہوگا۔‘
میٹا نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس فیصلے میں آن لائن کلاسیفائیڈ لسٹنگ سروسز کے لیے فروغ پزیر یورپی مارکیٹ کی حقیقتوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔‘
فرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’فیس بک کے صارفین انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا مارکیٹ پلیس کے ساتھ مشغول ہونا ہے یا نہیں، اور بہت سے ایسا نہیں کرتے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ فیس بک مارکیٹ پلیس اس لیے استعمال کرتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں، اس لیے نہیں کہ انہیں کرنا پڑتا ہے۔‘
27 ممالک کی یورپی یونین کی طرف سے اب تک لگائے گئے 10 سب سے بڑے عدم اعتماد کے جرمانوں میں، یہ حالیہ برسوں میں بلاک کے ریگولیٹر کمیشن کی طرف سے بڑی ٹیک کمپنیوں پر لگائے گئے بھاری جرمانے کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
تجارت 57 منٹ پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ