Advertisement
پاکستان

اگلے دس برس تک پاکستان کی صرف75 فیصد آبادی ویکیسن لگو اسکے گی : رپورٹ

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ رفتار کے حساب سے پاکستان کی 75 فیصدآبادی ہی اگلے دس برس تک کورونا کی ویکسین لگواسکے گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 7 2021، 11:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ    امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل   کورونا ویکسی نیشن کے اہداف تین مہینوں میں 75 فیصد حاصل کرلیں گے  تاہم  پاکستان   میں جس  رفتار سے ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری ہے  یہ امکان ہے کہ  اگلے دس برس  تک صرف 75 فیصد آبادی کو ہی ویکسین لگ پائے گی ۔ یہ عرصہ52  برس سے زائد ہے،  ملک میں کورونا کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، صوبہ پنجاب میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ  سست روی کا شکار ہے ،  پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز دو ماہ قبل 3فروری سے کیا گیاتھا جبکہ  محکمہ صحت کے اپنے فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 1لاکھ 24ہزار سے ہیلتھ کئیر ورکرزکو ویکسین لگائی گئی ہے ۔  پنجاب میں 11 کروڑکی آبادی میں  اب تک صرف 3لاکھ 47ہزار 561افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار 7سو 92افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ۔

اگر اسی رفتار کو اوسط  تصور کیا جائے  تو اگلے پونے 53سالوں میں پنجاب کی کل آبادی کو ویکسین لگائی جا سکے گی ۔ صوبائی دارالحکومت  لاہور کے لئے یہ مدت 11 سال سے زائد بنتی ہے جس میں تمام آبادی کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔  لاہور کی سوا کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف 1لاکھ 77ہزار 3سو 69افراد کو ویکسین لگائی جاسکی ہے جبکہ  لاہور میں روزانہ 2900سے زائد شہریوں کو ویکسین لگا ئی جاچکی ہے ۔

بلومبرگ رپورٹ کے مطابق  پاکستان  کے علاوہ  یوکرین ، ایران اور بنگلہ دیش کو اپنی 75 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن میں 10 سال لگیں گےجبکہ  فلپائن کو 5 سال تک کا عرصہ درکار ہوگا۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 4 اور ارجنٹائن 3 سال میں اپنی آبادی کے 75 فیصد عوام کو کورونا ویکسین لگا سکیں گے ۔  ترکی ، برازیل ، جرمنی ، فرانس ، اسپین اور اٹلی کو ایک سال درکار ہوگا۔بلومبرگ رپورٹ کے مطابق   برطانیہ ، امریکہ ، اسرائیل اور چلی سمیت چند دیگر ممالک ایک سال سے بھی کم عرصے میں 75 فیصد آبادی کو کرونا ویکسین لگا سکیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت    پاکستان نے 10 مارچ سے  60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن  کا آغاز کیا گیا اور اس کے بعد 30 مارچ  سے  50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے  ۔ پاکستان میں جہاں حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
پاکستان اور متحدہ عرب امارات 
 کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم

  • 9 hours ago
پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور

  • 5 hours ago
راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ

  • 5 hours ago
چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا

  • 7 hours ago
پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن  طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر

  • 9 hours ago
وزیر اعلی پنجاب  نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز  کردیا

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا

  • 8 hours ago
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ 

ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ 

  • 10 hours ago
لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

  • 5 hours ago
 بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ،  ویڈیووائرل

 بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل

  • 8 hours ago
خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ

  • 4 hours ago
واٹس ایپ نے انڈیا  میں ایک ماہ  میں 84 لاکھ  سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے

واٹس ایپ نے انڈیا  میں ایک ماہ  میں 84 لاکھ  سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے

  • 9 hours ago
فنانس ایکٹ 2015  شق 7  آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار

  • 9 hours ago
Advertisement