جی این این سوشل

پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے میں سابق وزیرٍِ اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

دورانِ سماعت عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی، شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللّٰہ نیازی اور عامر محمود کیانی پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، طبیعت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، آج کے لیے انہیں استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔

تفریح

کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ 'پولس آگئی' میں دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا

لوگ جب بھی پولیس کا حوالہ دیتے ہیں تو ایسا ہی کہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کنگنا رناوت نے اپنی پوسٹ 'پولس آگئی' میں دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا

مقبول اداکارہ، کنگنا رناوت اپنی متاثر کن اداکاری کے لیے مشہور اداکارہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر خالصتانیوں کی حمایت کرنے والے لوگوں کے بارے میں جو کچھ بھی کہتی ہیں اس کے لیے ایک بار پھر کافی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

 کنگنا نے ان لوگوں کو سیدھی وارننگ دی، جو خالصتانیوں کی خفیہ مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کنگنا رناوت نے دلجیت دوسانجھ پر طنز کیا، گلوکار کو اپنی خفیہ پوسٹ میں ٹیگ کیاتاہم، جس چیز نے تنازعہ پیدا کیا وہ یہ ہے کہ کنگنا رناوت نے اپنی ایک پوسٹ میں مقبول پنجابی گلوکار، دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا۔

اپنی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں، کنگنا نے اپنی ٹوئٹ کا اسکرین گریب پوسٹ کیا جس میں اس نے سوئگی کی پوسٹ کا حوالہ دیا، دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا اور لکھا، "@diljitdosanjh ji pols aa gayi pols"۔ اداکارہ مبینہ طور پر اپنے کیپشن کے ساتھ 'پولیس آ گئی' جملے کے ارد گرد کھیلتی ہیں، کیونکہ زیادہ تر لوگ جب بھی پولیس کا حوالہ دیتے ہیں تو ایسا ہی کہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے،عمران خان

پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔دو صوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا تھا کہ انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کرے۔عمران خان نے کہا کہ خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنے کے مترادف ہے، اب پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے امن وامان کی خراب صورت حال سےآگاہ کیا، انہوں نے دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے میں 5 ماہ لگیں گے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 623 اہلکاروں کی کمی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یوم پاکستان کے موقع پروفاقی و صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوم پاکستان  کے موقع پروفاقی و صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

 یوم پاکستان کے موقع پر علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، توپوں کی سلامی کے وقت گولوں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی۔ سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

ادھر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا، ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاک فضائیہ کے تمام ایئر بیس پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا جس میں پاکستان اور مسلم امہ کی سالمیت خوشحالی اور ترقی کےلئے دعا کی گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll