جی این این سوشل

تجارت

امریکی ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

گزشتہ روز معمولی گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں  آج ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں 8 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 223 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے سے 42992 پر آ گیا ہے۔

تجارت

ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مزید خریداری کیلئے صوبوں کو خط لکھیں گے ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ سعودی عرب کے نجی شعبے کا ایک وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستان کے نجی شعبے میں انکی سرمایہ کاری اور شراکت داری کا معیشت پر مثبت اثر ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مزید خریداری کیلئے صوبوں کو خط لکھیں گے ، عطا تارڑ

اسلام آباد : وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صوبوں کی گندم خریداری کے اہداف میں اضافے اور اس کی اچھی قیمت طے کرنے کیلئے چاروں صوبوں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور رواں سال گندم کی بھرپور پیداوار متوقع ہے ، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ فیصلہ کسانوں کی زندگی میں خوشحالی لائے گا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کی جانب سے دلچسپی کے اظہار کے حوالے سے بات چیت کی۔سعودی وفد کے دورے کو انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدوں کی تکمیل کے لئے آئندہ مہینوں میں سعودی عرب کا ایک اعلی سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ سعودی عرب کے نجی شعبے کا ایک وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستان کے نجی شعبے میں انکی سرمایہ کاری اور شراکت داری کا معیشت پر مثبت اثر ہوگا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر دوست ممالک سے بھی وفود کی سطح کے دورے ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ اس بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اگر مذاکرات ہوئے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

القادر ٹرسٹ کیس میں میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر مذاکرات ہوئے  تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، جب مذاکرات ہوں گے تو ہم کچھ نہیں چھپائیں گے، ہم بتائیں گے کہ آج مذاکرات ہوئے، کس کےساتھ کتنے گھنٹے بات چیت ہوئی، لیکن اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں غیر قانونی ٹرائل کو عدالت کے سامنے رکھیں گے، جیسے جیسے گواہ آتے جائیں گے پتہ چلے گا کیس انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا۔آج القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی، میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے، بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ملک میں جنگل کا قانون ہے، جب بانی پی ٹی آئی کے گھر کے دروازے توڑے گئے تب کسی نے معافی نہیں مانگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ سے سپریم کورٹ سے پٹیشن سننے کی استدعا کر رہے ہیں کہ ہمارے کیسز کو سماعت کے لئے لگایا جائے، ہماری پٹیشن کو تاحال نہیں سنا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج خان صاحب نے عدالت سے بشریٰ بی بی کی صحت کی خرابی اور ان کو زہر دینے کے خدشے کی استدعا کی جج صاحب نے حکم دیا کہ کل شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کے سامنے بی بی کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کروائے جائیں جج صاحب نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر سے بشریٰ بی بی کا چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے، ہمیں امید ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی کے بشریٰ بی بی کی صحت و سکیورٹی بارے خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر کچھ ہوا تو یہی لوگ ذمہ دارہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہمارا چھ جماعتوں کے ساتھ الائنس ہوگیا ہے، ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی نے کبھی کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی، اس کے باوجود ہم کنونشن و ریلیاں نکالیں گے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو بڑی دعوت

شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھرکول مائن ڈویلپمنٹ اور ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پر مشتمل کول پاور پروجیکٹ پر کام کررہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو بڑی دعوت

اسلام آباد :  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں کوئلہ نکالنے کے منصوبے کو مزید وسعت دے کر کوئلے پر چلنے والے درآمد شدہ ملکی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں گروپ کے چیئرمین WU-Lei کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو اپنے منصوبے آگے بڑھانے میں تمام سہولیات فراہم کریگی۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہبازشریف نے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کو مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھرکول مائن ڈویلپمنٹ اور ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پر مشتمل کول پاور پروجیکٹ پر کام کررہا ہے۔گروپ کے تھرکول منصوبے سے سالانہ 40کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll