Advertisement
پاکستان

اہم تعیناتیاں : وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 24th 2022, 2:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اہم تعیناتیاں  : وزیراعظم کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتیوں سے متعلق وفاقی کابینہ سے مشاورت کریں گے جبکہ دیگر امور کی بھی منظوری لی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  کسان پیکج بھی منظوری کے لیے پیش ہو گا  جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹیلیجنس و سکیورٹی سٹڈیز کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

کابینہ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی بھی منظوری دی جائے گی۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا تھا جس میں اتحادی جماعتوں سے اہم تعیناتیوں پر مشاورت کی گئی۔

یاد  رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب آرمی چیف کی تقرری کی سمری جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجی گئی تھی جس کی تصدیق  بعد ازاں  وزیراعظم آفس  سے کردی گئی  ۔

واضح رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کو چیف آف آرمی سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدوں پر تعیناتی کرنی ہے۔

Advertisement
Advertisement