تفریح
شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت ٹونی نوید انتقال کرگئے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان ٹونی نوید رشید انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹونی نوید حرکت قلب بند ہونے کے باعث گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے ، ٹونی نوید کے انتقال کی خبر نے لالی ووڈ انڈسٹری اور ان کے اہل خانہ سمیت دوستوں و مداحوں کو غمگین کردیا۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک انگریزی زبان کے اخبار کے ثقافتی رپورٹر کے طور پر کیا ۔
1990 کی دہائی میں ٹی وی کیرئیر کا آغاز کیا ، انہوں نے تین پتی، فیملی فرنٹ اور میں ایسا کیوں ہوں میں بھی مختصر اداکاری کی۔ وہ کئی سالوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ تھے۔
ٹونی لالی وڈ کے انسائیکلوپیڈیا کے طور پر جانے جاتے تھے کیونکہ وہ پاکستانی سنیما سے متعلق کثیر معلومات رکھتے تھے۔
وہ 2006 میں مارنگ شو میں پاکستانی سینما کے لیے وقف کردہ ایک سیگمنٹ ملائی مار کے کے ایک سنجیدہ فلمی نقاد کے طور پر مشہور ہوئے۔
ٹونی نوید کے انتقال پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات صدمے سے دوچار ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
صحت
انجیکشنز سے بینائی جانے والے سٹاک کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے،نگران وزیر صحت
2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر ندیم جان

انجیکشنز سے بینائی جانے کے معاملے پر نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انجیکشنز کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے جبکہ 2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے انجیکشن کی شکایات ملتان، قصور اور فیصل آباد سے بھی آئی تھیں، سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، مختلف زاویوں سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مریضوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کو نظر آئے، واقعہ کی تحقیقات کے بعد فائنل سٹیٹمنٹ جاری کریں گے۔
نگران وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یہ ٹیکہ 100ملی گرام کا ہے، ایسے واقعات قصور اور صادق آباد میں بھی ہوئے، اس وقت مریضوں کی تعداد 14 سے 20 کے درمیان ہے۔ ہم نے سب سے پہلے نوید اور حافظ بلال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، یہ بڑے ظالم لوگ ہیں، ایک انجیکشن پر 1 لاکھ روپے تک کما رہے تھے
پاکستان
ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی
شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،اہم اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، دالوں کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا۔
ملک بھرمیں مہنگائی کا جن بے قا بو ہو گیا ، روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اسلام آباد کے سستے بازار بھی مہنگے ہوگئے ، ملتان میں بھی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ، چکن کی قیمت میں گزشتہ روز کمی دیکھی گئی تھی جبکہ چکن کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تاجر 12 ربیع الاول آنے کی وجہ سے اشیا ئے خوردو نوش مہنگی کر رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے موقع پر عید ہو یا شب برات رمضان المبارک ہو یا بقرہ عید تاجر مصنوعی مہنگائی کرنے میں سب سے آگے ہیں ۔
شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو غیر فعال قرار دے دیا ۔
شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔پشاورمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، آٹے کی قیمتوں کے بعد دالوں کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، شہر کی اوپن مارکیٹ میں لوبیا 120 سے 200 روپے، دال ماش کی قیمت میں 28 روپے جبکہ دال مونگ دال کی قیمت میں 20 روپے اضافہ دال چنا کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ۔
پاکستان
نگران وفاقی وزیر وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ 25 سے 26 ستمبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے ثقافت کی 12ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے اتوار کو قطر روانہ ہوگئے۔
قطر کے وزیر مملکت برائے ثقافت اور اسلامی عالمی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم او آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت کو مدعو کیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو ثقافتی امور پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ ثقافتی منصوبہ بندی اور ترقی کے اشاریوں کے شعبوں میں مشترکہ ثقافتی عمل کو بڑھایا جائے اور ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ وغیرہ سے نمٹا جاسکے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
-
ٹیکنالوجی 15 گھنٹے پہلے
یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرا دی
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ویزہ نہ ملنے کے باعث قومی ٹیم کاپری ورلڈکپ دبئی ٹور بھی منسوخ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
جرم 2 دن پہلے
فیصل آباد میں پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی