پاکستان

ایوان صدر کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی سمری موصول

اسلام آباد: ایوانِ صدر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اور  آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہوگئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 24 2022، 1:05 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایوان صدر کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی سمری موصول

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری دیے جانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پرمنظوری دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی اس وقت اپنے دفتر میں موجود ہیں اور کسی وقت بھی سمری کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا  تھا کہ صدر عارف علوی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں اور وہ تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے۔