سیلاب سے متاثرہ ممالک کیلئے نقصانات سے متعلق فنڈ کا قیام پاکستان کی بڑی فتح ہے : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ملکوں کیلئے نقصانات کے ازالے کے فنڈ کو پاکستان کے سیلاب سے ہونیوالے نقصان سے نمٹنے کے لئے سفارتی سطح پر بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق کابینہ اجلاس کے آغاز میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی وزرا کا اپنی علالت کے دوران تیمار داری، نیک تمناؤں اور صحت یابی کیلئے دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ خزانہ، وزیرِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی، وزیرِ مواصلات، وزیر توانائی ، این ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کو سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے ریلیف و بحالی کے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آئے حالیہ سیلاب میں نقصانات کو بین الاقوامی فورم COP-27 میں کامیابی سے اجاگر کرنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہوئے نقصانات پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے نقصانات کے ازالے کیلئے مدد کی یقین دہانی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبردآزما ہونے کیلئے اس خطرے سے دوچار ممالک کیلئے لاس اینڈ ڈیمیجز فنڈ کے قیام کو خارجہ محاذ پر پاکستانی کی بڑی فتح قرار دیا۔
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- 2 گھنٹے قبل
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- ایک گھنٹہ قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- چند سیکنڈ قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 8 منٹ قبل
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- 33 منٹ قبل