پاکستان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا 44 سالہ عہد
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا 44 سالہ عہد ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ایک (ہفتے میں 29نومبر )کو اپنی بید اپنے جانشین کے حوالے کردیں گے۔ وہ طویل ترین فوجی کیریئر رکھنے والے جنرلوں میں سے ایک ہیں۔
62سالہ جنرل باجوہ کی فوجی خدمات کا دورانیہ 44 برسوں پر محیط ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج میں شمولیت1978ء میں اختیارکی24اکتوبر 1980ء کو کمیشن حاصل کیا۔ وہ 2190 دن (6سال) آرمی چیف رہیں گے۔ انہوں نے 29نومبر 2016کو جنرل راحیل شریف کی جگہ کمان سنبھالی۔
اپنے دور سپہ سالاری میں انہوں نے 5وزرأ اعظم کے ساتھ کام کیا ،یہ نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، نگران جسٹس (ر) ناصرالملک، عمران خان اور شہباز شریف ہیں۔ان کی دور میں موجودہ صدر عارف علوی اور ممنون حسین مرحوم صدر رہے۔
28نومبر 2019ء کو سپریم کورٹ نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم نامہ معطل کردیا اور کہاکہ ایسا کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے۔تاہم عدالت نے اس حکومتی یقین دہانی پر کہ مدت ملازمت میں توسیع کے لیے پارلیمنٹ دستور سازی کرے گی۔ جنرل باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی۔ بعدازاں قانون کی پارلیمانی منظوری کے بعد 28جنوری 2020ء کو مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کردی گئی۔
کھیل
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، قومی ٹیم اگلے ماہ نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرےگی اس دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔
Our ODI squad to take on Pakistan next month is locked 🔒 pic.twitter.com/5ny05yP5gS
— Cricket Australia (@CricketAus) October 14, 2024
ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ ،کوپر کنولی،جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ،جوش انگلس، مارنوس لبوشین ،گلین میکسویل،اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک،میتھیو شارٹ مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر میچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں لہٰذا انھیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم اسکواڈ کے حوالے سے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے لہذٰا اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4 ،8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھیپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔
اوگرا 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گا اور آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرے گا۔ وزارت خزانہ 15 اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
پاکستان
ایس سی او کانفرنس گیم چینجر، معاشی اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، عطاء تارڑ
پاکستان خطے میں تجارت اور امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او (ایس سی او) کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، معاشی اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔
ایس سی او کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم ایونٹ ایس سی او کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، ایس سی او کے لئے اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس علاقائی تعاون کے حوالے سے اہم فورم ہے، ایس سی او کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، اس سے معاشی اورعلاقائی روابط کو فروغ ملے گا، ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائن پر سربراہان مملکت کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، پاکستان خطے میں تجارت اور امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم کا کامیاب دورہ رہا، دورے میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی برآمدات بڑھانے کا یقین دلایا، چاول، حلال گوشت سمیت برآمدات سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، سعودی فرمانروا شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی، سعودی عرب کے ساتھ 2.2 ارب ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کم ہو کر 6.9 فیصد پر آگئی ہے، تجارتی خسارے میں مسلسل کمی آئی ہے جبکہ ہماری برآمدات میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ تاجکستان انتہائی مفید رہا، چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان سی پیک کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار
-
علاقائی 2 دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
دنیا 2 دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ