Advertisement
پاکستان

آرمی چیف کی تعیناتی:ایوان صدر ساڑھے چھ سے 7 بجے کے دوران آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کریگا: فواد چوہدری

صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان کی زمان پارک لاہور میں 45 منٹ تک ملاقات ہوئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 24th 2022, 9:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف کی تعیناتی:ایوان صدر ساڑھے چھ سے 7 بجے کے دوران آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کریگا: فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان کی زمان پارک لاہور میں 45 منٹ تک ملاقات ہوئی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ملاقات کے بعد صدر عارف علوی واپس اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں، تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایوان صدر ساڑھے چھ سے 7 بجے کے دوران آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا اور یہ اعلان صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات کی روشنی میں ہی ہوگا۔

 

Advertisement