کراچی : اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔


تفصیلات کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر واقع میمن پہاڑی مسجد میں دا کی جائے گی ۔
نامور کامیڈین کے سوگواران میں بیوہ، 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔
اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار تین روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ان کے گردے فیل ہوگئے تھے، انہیں کل صبح ہی وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
نومبر 1949 میں کراچی میں پید ا ہونے والے نامور فنکار اسمٰعیل تارا کااسٹیج، ٹیلی ویژن اور سنیما میں شاندار کیریئر رہا۔
انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں اپنے کام کا آغاز 1964 میں کرنا شروع کیا جب کہ وہ نوعمر تھے، ان کے ساتھ مختلف مواقع پر کام کرنے والے ساتھی فنکاروں کے مطابق ان کی نقالی کرنے کی مہارت نے فوری طور پر انہیں نمایاں کردیا اور ان کی ایک شناخت بن گئی جس کی وجہ سے کچھ عرصے بعد ہی انہیں پاکستان ٹیلی ویژن پر کام کرنے کا موقع مل گیا۔
وہ 1979 سے 1981 تک جاری رہنے والے کامیڈی شو ففٹی ففٹی کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، امریکی کامیڈی شو سے متاثر یہ پروگرام سپر ہٹ ہوا اور آج تک اسے پی ٹی وی کی تاریخ کے بہترین کامیڈی شوز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔
اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر 5 بار نگار ایوارڈز تفویض کیے گئے تھے۔
انہوں نے ٹی وی اور اسٹیج کے علاوہ 14 پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔
ان کی نامور فلموں میں ہاتھی میرا ساتھی، آخری مجرا، منڈا بگڑا جائے شامل ہیں جس میں کام پر انہیں نگار ایوارڈ ملا۔ فلم چیف صاحب اور فلم دیواریں میں کام پر بھی اسماعیل تارا کو نگار ایوارڈ دیا گیا۔
مزاحیہ خاکوں پر مشتمل ڈرامے ففٹی ففٹی میں ماجد جہانگیر کے ساتھ منوا اور ببوا کا کردار کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت ملک کی سیاسی سماجی شخصیات نے اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، نیتن یاہو
- 5 hours ago

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل مد مقابل، جویلین تھرو میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمادسے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق
- 3 hours ago

بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی ڈیل کرکے نہیں بلکہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
- 2 hours ago

قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 6 hours ago

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- 4 hours ago

محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
- 4 hours ago

سکھ یاتریوں کا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے سے روکنے کی شدید مذمت
- an hour ago
نادرا کا فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم لانے کا اعلان
- 2 hours ago

اسرئیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیاتو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
- 4 hours ago