جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنا کر اقتدار نہیں بچایا جا سکتا : مسرت چیمہ 

مسرت چیمہ  کا کہنا تھا کہ عمران خان کاتلانہ حملے کے باوجود حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنا کر اقتدار نہیں بچایا جا سکتا : مسرت چیمہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے بعد بھی حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم کسی صورت اس ملک کو چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ حقیقی آزادی مارچ کے لیے عوام نے ہفتے کو راولپنڈی پہنچنا ہے لیکن امپورٹڈ حکومت کی پہلے ہی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چور اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنا کے اپنا اقتدار بچانا چاہتے ہیں لیکن عوام کی طاقت چند کنٹینرز سے کہیں طاقت ور ہوتی ہے اور جیت ہمیشہ عوام کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے چور اور بھگوڑے سے پاکستان کے اہم معاملات پر ہدایات لی جا رہی ہیں جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو عمران خان، صدر پاکستان سے اس معاملے پر گفتگو کریں گے اور لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعتراض کیا جا رہا ہے کہ صدر پاکستان چیئرمین تحریک انصاف سے کسی آئینی تقرری پر مشورہ نہیں کر سکتے لیکن دوسری جانب وزیراعظم پاکستان سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مفرور مجرم نواز شریف سے مشاورت کر سکتا ہے۔
 بعد ازاں لاہور پریس کلب میں مقتول صحافی ارشد شریف کے خاندان کو صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے زیر اہتمام انصاف دلوانے کی دستخطی مہم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ارشد شریف کے بعدمزید لاشیں اٹھانے سے بہتر ہے کہ ہم اس اقدام کے خلاف آواز اٹھائیں۔ پی ایف یو جے سے اپیل ہے کہ صحافت کے تمام عالمی اداروں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرکے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ارشد شریف جیسے صحافی کا قتل پہلا قتل نہیں تھا، لیکن ہم اسے آخری قتل بنائیں گے۔اپنے شہید بھائی کو انصاف دلانے کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کر نی ہو گی۔ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انکی فیملی کو دی جائے۔ قتل کے کیس میں مدعی ارشد شریف کی فیملی ہے جسے مطمئن کرنا انتہائی ضروری ہے

دنیا

امریکی صدر جو بائیڈن کی اپنے یوکرینی ہم منصب وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت

دونوں صدور روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کی مدد اور اس نازک لمحے میں امریکی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدر جو بائیڈن کی اپنے یوکرینی ہم منصب وائٹ ہاؤس  آنے کی دعوت

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں آنے کی دعوت دی تاکہ یوکرین کی فوری ضروریات پر بات چیت کی جا سکے، یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکی کانگریس کی جانب سے یوکرین کو فوری طور پر درکار فوجی امداد کی منظوری روک دی گئی ہے۔

امریکی صدارتی ترجمان کیرین جین پیئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں صدور روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کی مدد اور اس نازک لمحے میں امریکی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات ایک نازک لمحے پر ہورہی ہے، کیونکہ روس بھاری میزائلوں اور ڈرونز سے یوکرین کے خلاف مہم تیز کررہا ہے۔

 

یوکرین کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اجلاس میں یوکرین اور امریکا کے درمیان مزید دفاعی تعاون، خاص طور پر ہتھیاروں اور فضائی دفاعی نظام کی تیاری کے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے باہمی تعاون کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

بائیڈن کی طرف سے اپنے یوکرینی ہم منصب کو وائٹ ہاؤس کی دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب بدھ کے روز امریکی سینیٹ میں ریپبلکن اپوزیشن نے وائٹ ہاؤس کی طرف سے 106 بلین ڈالر مالیت کے ہنگامی امدادی پیکج کی منظوری کے لیے پیش کی گئی درخواست کو روک دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لئے بڑی معاونت

بینک نے کاروبار کے لئے خواتین کوقرضوں کی فراہمی کے ضمن میں 155.5 ملین ڈالر کی منطوری دے دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لئے بڑی معاونت

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالیاتی شعبے تک خواتین کی رسائی میں اضافے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے خواتین کوقرضوں کی فراہمی کے ضمن میں پاکستان کے لئے 155.5 ملین ڈالر کی معاونت کی منطوری دے دی ہے۔

اس معاونت میں 100 ملین ڈالر کاپالیسی قرضہ بھی شامل ہے جو مالیات تک خواتین کی رسائی بڑھانے کے لئے قانونی اور ضابطہ جاتی اصلاحات کے لئے بروئے کار لایاجائے گا، 50 ملین ڈالر مالیاتی انٹرمیڈیٹیشن قرضہ بھی اس معاونت کاحصہ ہے جس کے تحت خواتین کو قرضے کی فراہمی کے لئے مالیاتی اداروں کی مدد کی جائے گی،علاوہ ازیں مالیات سے متعلق سرگرمیوں کے لئے 5.5 ملین ڈالر کی مزید معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کےڈائریکٹر جنرل برائے وسطی ومغربی ایشیا یوگینی زکوپ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ خواتین کی شمولیت اور انہیں مساوی اقتصادی مواقع فراہم کئے بغیر جامع ،موزوں اور پائیدار ترقی کاحصول ناممکن ہے۔ بینک کی اس معاونت سے مالیاتی ایکو سسٹم کو بہتر بنانے ، مالیات میں خواتین کی رسائی میں اضافے اور خواتین کو بااختیاربنانے و انہیں روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کی افرادی قوت میں خواتین کاحصہ23 فیصد جبکہ کاروبار میں ان کی شمولیت کی شرح دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ اے ڈی بی کے سینئر اکانومسٹ اینڈریو میکارتے نے بتایا کہ پاکستان میں کاروباری خواتین کی ایک تعداد موجود ہے تاہم ان کی موجودگی کااعتراف نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری خواتین کی استعدادکارمیں بہتری اور ان کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے پالیسی اصلاحات ضروری ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچستان پولیس کی حدیجہ شاہ کی حوالگی کی درخواست منظوری کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت نے بلوچستان پولیس کی پی ٹی آئی کارکن حدیجہ شاہ کی حوالگی کی درخواست منظوری کر لی، عدالت نے حدیجہ شاہ کو جیل سے حراست میں لینے کی منظوری دے دی۔

تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ کوئٹہ میں درج مقدمہ میں حدیجہ شاہ کی گرفتاری مطلوب ہے۔ کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا۔کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا، خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے، لہٰذا عدالت تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرے۔

اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll