Advertisement
پاکستان

امریکی سفارتی مشن کی نئے آرمی چیف اورچیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 25th 2022, 8:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی سفارتی مشن کی نئے آرمی چیف اورچیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو مبارکباد

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈر شپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، گورننس اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے جنرل  عاصم منیر29 نومبر سے 3 سال کےلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف اور جنرل  ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے ۔

وزارت دفاع نے دونوں کے تقرر کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف اور جنرل ندیم مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

Advertisement