ہم نہ ڈریں گے، نہ جھکیں گے اور نہ بکیں گے :ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ
مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ راولپنڈی فیض آباد میں عوام کا جم غفیر اپنے لیڈر کا شاندار استقبال کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ کا کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے فائنل مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ کل سے ہی گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر صوبوں سے قافلوں کی صورت میں پاکستانی راولپنڈی کا رخ کر رہے ہیں۔آج لاہور ، ساہیوال اور جنوبی پنجاب سے بھی قافلے اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ لاہور سے بڑے قافلے کی روانگی کل صبح 7 بجے ہوگی۔انشاءاللہ اس تحریک میں ہم خواتین اپنے لیڈر عمران خان کے شانہ بشانہ ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے لیڈر پر گولیوں سے حملے کیے گئے۔پارٹی قیادت سمیت تمام کارکن اپنے لیڈر عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں آچکی ہے۔اب ہماری منزل ہمارے لیڈر کا اشارہ ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے مزید بتایا کہ راولپنڈی فیض آباد میں عوام کا جم غفیر اپنے لیڈر کا شاندار استقبال کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مورخ لکھ لو! یہ پاکستان کی تاریخ کا بے مثال پرامن سیاسی اکٹھ ہوگا۔ اس جعلی، امپورٹڈ اور ظلم کی حکومت کے جانے کا وقت آچکا ہے۔ہمارا مطالبہ الیکشن کی تاریخ اور پھر شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔ ہم نہ ڈریں گے، نہ جھکیں گے اور نہ بکیں گے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 4 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 4 گھنٹے قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- ایک گھنٹہ قبل










.jpg&w=3840&q=75)
