Advertisement
پاکستان

خواتین کے خلاف کسی بھی شکل میں تشدد انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے:  وزیراعظم 

دنیا بھر میں آج  خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 25 2022، 8:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواتین کے خلاف کسی بھی شکل میں تشدد انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے:  وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم  محمد شہباز شریف  نے کہا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی شکل میں تشدد انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک مہذب اور جمہوری نہیں ہو سکتا جب تک وہ خواتین پر تشدد کے منفی طرز عمل کو رد نہیں کرتا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب عہد کریں کہ خواتین پر تشدد کے رواج کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ 

 

آج (جمعہ) دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا دن منایا جا رہا ہے ۔ اس سال اس دن کا موضوع  ''خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کی تحریک کیلئے اتحاد'' ہے ۔ 

Advertisement
Advertisement