راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں آج بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں شرکت کیلیے ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔


سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان راولپنڈی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین دوپہر دو بجے زمان پارک سے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوں گے ۔ عمران خان نے ملک بھر سے کارکنان کو جلسے میں شرکت کی ہدایت کر رکھی ہے۔
راولپنڈی مری روڈ پر رحمان آباد کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف نے سٹیج تیار کر رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سکستھ روڈ فلائی اوور پر جلسہ سے خطاب کرینگے ، عمران خان کیلئے 2 سو فٹ لمبا ریمپ تیار کیا جائے گا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیلئے بلٹ پروف کنٹینر بھی نصب کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے جلسہ گاہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، مری روڈ جلسہ گاہ کی تیاریاں متعدد مقامات پر ایل سی ڈیز لگائی گئی ہیں جبکہ شمس آباد سے چاندنی چوک تک جلسہ گاہ بنائی گئی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ مختص روٹ سے گزرتے ہوئے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔
پشاورسے آنے والے قافلے پشاور اور لاہور موڑ سے ہوتے ہوئے آئی جی پی روڈ استعمال کرتے راولپنڈی پہنچیں گے جبکہ جی ٹی روڈ سے آنے والے قافلے اولڈ ایئرپورٹ کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
جلسے کی سیکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے دو ہزار اہلکار و افسران ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے ، بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہونگے جبکہ سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز سیکورٹی کی نگرانی کرینگے۔
ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے گزشتہ روز مشروط اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا۔
اجازت نامے میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو صرف ایک دن کے جلسے کی اجازت دی ہے ۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روات ٹی چوک سے پشاور روڈ کی ٹریفک کے لیے متبادل روٹ ہے، روات ٹی کراس سے ٹریفک اسلام آباد میں داخل ہو سکتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سے راولپنڈی کے لیے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعمال کریں۔
دوسری جانب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا، پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ د یئے گئے ۔
پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جارہا ہے اور اسے جزوی بند کیا جائے گا۔
کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا ۔ اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کیا گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل





