پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی اوراسلام آباد کی میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راولپنڈی میں آج ہونے والے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ حقیقی آزادی ما رچ اسٹیج مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب تیار کیا گیا ہے۔
اس ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اسلام آباد ایکسپریس وے سے راولپنڈی کے لیے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعمال کریں، ایکسپریس وے سے پرانے ایئر پورٹ کی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک کھلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد مری روڈ راولپنڈی کے داخلی راستے سے بند ہے، آئی جے پی روڈ، مری روڈ اور راولپنڈی کے لیے فیض آباد کے تمام راستے بند ہیں۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ 26 نمبر چونگی سے ٹریفک کے لیے شاہراہیں کھلی ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ اور موٹر وے ٹریفک کے لیے کھلا ہے، مری روڈ راولپنڈی کی طرف ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے فیض آباد میں متبادل روٹ ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متبادل طور پر ٹریفک کو اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے ، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں ، متبادل طور پر مارگلہ روڈ اور ایوب چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے، فیض آباد بس ٹرمینل ٹریفک کے لیے بند ہے۔
دوسری جانب جلسے کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا ہے، پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جارہا ہے اور اسے جزوی بند کیا جائے گا۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
