Advertisement

فٹ بال ورلڈ کپ : آج چار میچز کھیلے جائیں گے

فٹ بال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں دنیائے فٹ بال کی 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 26 2022، 3:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
فٹ بال ورلڈ کپ : آج چار میچز کھیلے جائیں گے

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ساتویں روز چار میچز کھیلے جائیں گے ، گروپ سی اور گروپ ڈی کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی ،ان میں سب سے اہم میچ ارجنٹینا اور میکسیکو کے درمیان ہوگا۔

 سعودی عرب اپنے گروپ کا دوسرا میچ آج پولینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ گرین فالکنز نے دوحہ کے المدینہ التعلیمیہ سٹیڈیم میں ہونے والے اہم مقابلے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے گروپ ڈی کا میچ تیونس اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا ۔  ارجنٹینا کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کی وجہ سے سعودی عرب کے مداح اپنی ٹیم سے بڑی اُمیدیں لگائے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پولینڈ کی ٹیم پہلا میچ میکسیکو سے ڈرا کھیلنے کے سبب کچھ مشکل میں ہے، اس میچ میں اُس کو کامیابی درکار ہے۔

گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن فرانس اور ڈنمارک رات 9 بجے مدمقابل آئیں گے، فرانس نے اپنا پہلا میچ چار ایک سے آسٹریلیا کے خلاف جیتا تھا جبکہ ڈنمارک کا پہلا مقابلہ ڈرا رہا تھا۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے گروپ سی کا اہم میچ ارجنٹینا اور میکسیکو کے درمیان ہوگا، اس میچ میں ارجنٹینا کی ٹیم  جیت کیلئے کوشش کرے گی  کیونکہ سعودی عرب سے پہلا میچ ہارنے کی وجہ سے اُس کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔

دوحہ کے لیوسل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح اپنے نام کی تھی۔

Advertisement
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 2 دن قبل
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 18 گھنٹے قبل
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 15 گھنٹے قبل
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 2 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 14 دن قبل
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 2 دن قبل
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 21 گھنٹے قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 14 دن قبل
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 18 گھنٹے قبل
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 2 دن قبل
Advertisement