جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا اسٹیج مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب تیار کیا گیا ہے اور لانگ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی اوراسلام آباد کی میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق روات ٹی کراس سے راولپنڈی پشاور روڈ کی طرف ڈائیورژن ہے اور روات سے اسلام آباد داخلے کے لیے ایک لین کھلی ہے۔

شہری اسلام آباد سے راولپنڈی کے لیے کورال چوک سے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعمال کریں جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کورال اسٹاپ سے بند ہے اور فیض آباد میں اسلام آباد کے لیے راستہ کھلا ہے۔ فیض آباد سے مری روڈ جبکہ آئی جے پی روڈ اور راولپنڈی کے راستے بند ہیں۔

مری روڈ پر فیض آباد کے دونوں اطراف ڈائیورژن ہے اور ٹریفک کو متبادل کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ 26 نمبر چونگی ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ سری نگر ہائی وے اسلام آباد ایئر پورٹ اور موٹروے کے لیے کھلی ہے۔

ریڈ زون میں نادرا اور ایکسپریس چوک سے آنے جانے کا راستہ بند ہے۔ شہری ریڈ زون میں داخلے اور اخراج کے لیے مارگلہ روڈ اور ایوب چوک استعمال کریں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا اور 26 نومبر کی رات جلسہ گاہ خالی کرنا ہو گا جبکہ راستے بند کرنے پر سخت ایکشن کیا جائے گا۔

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز، آخری میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ  سیریز، آخری  میچ کیلئے قومی ٹیم  کا اعلان کر دیا گیا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو ناقص پرفارمنس کے بعد بھی پلئینگ الیون میں رکھا گیا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر، صدر سے استعفی کا مطالبہ

طلبہ نے ایک دفعہ پھر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے صدارتی محل کا رخ کر لیا اور بنگلہ دیش کے صدر سے استعفی کی مانگ کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر، صدر سے استعفی کا مطالبہ

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں طلبہ نے ایک دفعہ پھر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے صدارتی محل کا رخ کر لیا اور بنگلہ دیشی صدر سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔

بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدیں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے، جب کہ اس سے قبل  5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعوی کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق صدر کے بیان کے بعد شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور وہ اس بار صدر سے استعفی  کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے بنگلادیش کی  عبوری حکومت کے قانونی مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ صدر نے ایک متضاد بیان دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں   پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا23 سالہ بیٹا ٹریفک حادثے میں جانبحق

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے  کلفٹن انڈر پاس میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے  میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں شاہ زیب کی موت ہو گئی جبکہ اس  کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا۔

 شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان شاہ زیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ہے اور اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سید شاہ زیب کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll