عمران خان کا راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپسی اورقیام کا امکان، ڈاکٹرز کی عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد لاہور میں ہی رہنے کی تجویز،مکمل صحت یابی کے بعد ہی عمران خان بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہوں گے


پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپسی اورقیام کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد لاہور میں ہی رہنے کی تجویز دی ہے۔لانگ مارچ کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں لانگ مارچ کے بعد عمران خان رات 8بجے لاہور واپس جائیں گے۔ڈاکٹرز روزانہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ کریں گے۔مکمل صحت یابی کے بعد ہی عمران خان بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہوں گے۔ راولپنڈی میں دھرنا دیا جائے گا یا پھر جلسہ ہو گا اس حوالے سے عمران خان آج اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو مطالبات کی منظوری تک راولپنڈی میں دھرنے کی تجویز دی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دھرنے کا اختیار پارٹی چیئرمین کو دے دیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو تجویز دی کہ دھرنے کی صورت میں ہر ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کر دی گئی۔ پی ٹی آئی قیادت کو 28 نکاتی ایڈوائزری سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم کوہدایات تحریری طور پر دی گئیں۔پولیس نے کہا کہ وی آئی پی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اعلیٰ قیادت کیلئے بلٹ پروف روسٹرم اور اسٹیج لازمی ہے،عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعما

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 8 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 9 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 6 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 6 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago





