جی این این سوشل

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ، ذرائع

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، جو بہاولپور کور کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، 30 اپریل 2023 کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ، ذرائع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کی تقرری کے بعد سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

یہ اطلاعات اس وقت سامنے آئی ہیں جب حکومت نے جنرل سید عاصم منیر کو اگلے تین سال کے لیے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سی جے سی ایس سی مقرر کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، جو بہاولپور کور کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، 30 اپریل 2023 کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

 

تجارت

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ،66ہزار کی حد عبور

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ  ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ،66ہزار کی حد عبور

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر کاروباری سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس پندرہ سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد چھیاسٹھ ہنزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ  ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے اور معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں بوسید ہ عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ،محسن نقوی

محسن نقوی نے صوبے میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت کاجائزہ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں بوسید ہ عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ،محسن نقوی

پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے صوبے کی تمام قدیم عمارات کو ان کی اصلی حالت میں بحال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

آج لاہور میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے محکمے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1908میں تعمیر کی جانے والی عمارتوں کی تاریخی حیثیت برقرار رکھی جانی چاہئے ۔

محسن نقوی نے صوبے میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں کی پیشرفت کاجائزہ لیا اور ترقیاتی منصوبوں میں اعلی معیار کویقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معیشت درست سمت پر گامزن ہو گئی ہے ،انوارلحق کا کڑ

نگران وزیر خزانہ شمشاداختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹاک ایکسچینج کی طرف سے سکوک نیلامی پر وزیراعظم کا خیر مقدم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت  درست سمت پر گامزن ہو گئی ہے ،انوارلحق کا کڑ

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تمام فریقوں کی اجتماعی کوششوں سے معیشت درست سمت پر گامزن ہوگئی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے اجارا سکوک بانڈکی پہلی نیلامی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کامیاب معاہدے، سالانہ بجٹ 2023-24 اور مالیاتی اکاونٹس میں بہتری کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے گورنمنٹ اجارا سکو ک بانڈ کی نیلامی پر تمام متعلق فریقین کو مبارکبا د دی۔

انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی موجودہ کارکردگی کو سراہا اور کہا قومی معیشت میں سٹاک ایکسچینج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ2023-24 کے آغاز پر پاکستانی معیشت کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن حکومت نے صورتحال کو سنبھالنے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی۔

انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بہتر معیشت،غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد اور کرنسی کی مستحکم قدر کے باعث ممکن ہوا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت ایک ایسی فضا پیدا کررہی ہے جس میں سرمائے کی منڈی مستحکم ہوگی اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

انہوں نے ایک ایسی کیپیٹل مارکیٹ کیلئے کوششیں کرنے پر زو ر دیا جو اقتصادی بہتری کا مظہر ہو۔

نگران وزیر خزانہ شمشاداختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹاک ایکسچینج کی طرف سے سکوک نیلامی پر وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll