پاکستان
عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند ہزار لوگ جمع کر سکی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو 1000، 500 سے زائد لوگ نہیں ہوں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ادارے کی کمٹمنٹ کو ماننا چاہے، عمران خان کو بطور سیاسی کارکن تجویز دی ہے سیاسی قیادت سے رابطہ کریں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں ان کو پہل کرنا ہوگی۔
پاکستان
آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق
سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا
موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔
دنیا
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ائیر فورس کے تعاون سے آج ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار756 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے، جبکہ شام میں مقیم لبنانی پناہی گزین اور شام کی عوام کے لیئے یہ تیسری کھیپ جبکہ اس سے قبل شام کے لیے 2 لبنان کے لیے 6 اورفلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نورخان ائیر بیس چکلالہ راولپنڈی سے امدادی سامان کی 21 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، اس امدادی کھیپ میں کمبل، راشن اور ادویات پر مشتمل 17 ٹن امدادی سامان دمشق،شام روانہ کیا گیا۔
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے۔
پاکستان
بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا
بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان