پاکستان
عمران خان کا اسمبلیاں توڑنا ناممکن، وفاقی حکومت نے توڑ نکال لیا
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعلان عمران خان کا اعتراف شکست ہے۔

آج پریشر گروپ سیاست کی موت ہوئی ہے۔ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کیلئے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کیا ہے۔الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، اسمبلیوں کو بھی اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔
رانا ثنااللہ نے عمران خان کے پلان کو ناکام بنانے کا حل پیش کردیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اعلان بیوقوفانہ ہے، ان کا کیا خیال ہے ،
اپوزیشن آرام سے دیکھتی رہے گی ؟اگر اپوزیشن عدم اعتماد جمع کرادے تو قانون کے مطابق اسمبلیاں نہیں توڑ ی جاسکتیں۔ ہم نے ریکوزیشن تیار کرلی ہے، کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد جمع کراسکتے ہیں۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے ہیلی کاپٹرپرجلسے کا فضائی جائزہ لیا پھر جب دیکھا کہ لاہور نہیں آئے تو دونوں وزرائے اعلیٰ کو سزا کے طورپراسمبلیاں توڑنے کاکہہ دیا۔
میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پربھی یوٹرن لیں گے۔ عمران خان کی جان سے خطرے سے متعلق میں راز سے ابھی پردہ نہیں اٹھا سکتا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں اسمبلی توڑنا بڑا مشکل ہے، پرویز الہیٰ نہیں مانیں گے۔خیبر پختونخوا کی حد تک شاید ممکن ہو۔
لیکن میرے مطابق یہ دونوں اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے۔ عمران خان کو آج اعتراف کرنا چاہیے تھا کہ میں نے آج غلط پالیسی اپنائی۔ میں اب سیاستدان بن کر دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھوں گا اور ہم ملک کو مل کر اس مشکل سے نکالیں گے اور الیکشن کی طرف جائیں گے۔
پاکستان
90دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین ختم ہو جائے گا،فواد چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ90دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین ختم ہو جائے گا،جو اتھارٹی ایک روز بھی الیکشن آگے لے کر جائے گی، آرٹیکل6 کی مرتکب ہو گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا،یہ وقت بھی گزر جائے گا،نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں کہ آپ کی کمر دہری ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسے وزیراعلیٰ لگایا گیا جسے گھر والے دوسری بار سالن نہیں دیتے،ان پر بات کریں تو شاید توہینِ وزیراعلیٰ کا نوٹس آ جائے،کون بیوقوف ان کو ایسا کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں،ہم اداروں سے ہیں اور ادارے ہم سے ہیں، یہ اپنے آخری 3،4 مہینے گزار لیں، پی ٹی آئی کی اگلی حکومت کے بعد ایک نئی اپوزیشن جنم لےگی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈروں کی عمر اسی اسی سال ہے،کوئی نوجوان ان کے ساتھ نہیں، یہ اپنی آخری اسمبلی کی مدت گزار لیں، مریم نواز کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا علاج کرائیں۔
پاکستان
شیخ رشید احمد کا الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار
شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ بلڈ سیمپل لینے دیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ای سی جی کرانے سے بھی انکار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الکوحل ایگزامینیشن کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی مگر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا تاہم ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید چاق و چوبند اور مکمل ہوش ہواس میں تھے۔شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے بھی انکار کر دیا۔پولی کلینک اسپتال میں شیخ رشید کا کوئی اور ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کی اولین ساعتوں میں گرفتار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنما راجہ عنایت خان نے درخواست دائر کی تھی کہ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام لگایا تھا۔
انہوں نے اپنے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں آصف زرداری پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔
راجہ عنایت خان کا کہنا ہے کہ اس الزام کی وجہ سے سابق صدر اور ان کے خاندان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ شیخ رشید اس من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کرانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کا امن خراب ہو۔
سوشل میڈیا پر اس ایف آئی آر کی کاپی بھی گردش کر رہی ہے، جو راجہ عنایت الرحمان کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف درج کروائی گئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بنیادوں پر تاریخ میں کبھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
عمران خان نے ایک ٹویٹ کرکے کہا،"شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
جرم
کراچی میں ایک ماہ میں 14 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا
کراچی میں ایک ماہ میں 14 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔
-1280x720.jpg)
تازہ واقعہ میں کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور بھی جان سے گیا۔ ٹرک ڈرائیور عبدالرزاق کے بیٹے کا کہنا ہے کہ مقتول تین دن کی ڈیوٹی کے بعد گھر آرہا تھا کہ ڈاکووں نے ایک موبائل کے پیچھے اسے قتل کردیا۔
اہل خانہ کہتے ہیں مقتول کو ایک گولی کمر میں لگی اور مرتے وقت بھی اس کو اپنے بچوں کی فکر تھی۔
عبدرازق دوبھائیوں سے چھوٹا اور تین بچوں کا باپ تھا اور منگھوپیر میں جماعت اسلامی کا کارکن بھی تھا۔ مقتول کی نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تدفین منگھوپیر کے قبرستان میں کی گئی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری
-
کھیل 2 دن پہلے
پی ایس ایل سیزن 8 کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری
-
تجارت 2 دن پہلے
ملکی روپے کی قدر میں پھر کمی، ڈالر3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرنے کیلئے پہنچ گئی
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
عدالت نے شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شاہد خاقان عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت ؟